No data received from your website yet. جونکاح آسان تھااسے مشکل کیوں بنا دیا ؟

 بسم اللہ الرحمٰن الر حیم

جونکاح آسان تھااسے مشکل کیوں بنا دیا ؟

نکاح اور مذہب اسلام

نکاح کرنا جہاں ایک انسان کے لئے عفت و پاکدامنی کا ضامن ہے وہیں ایمان کی تکمیل کا ذریعہ اور تمام انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام کی سنت ہے۔ نکاح کو ضروری قرار دیتے ہوئے اللہ رب العزت نے سورہ نور آیت نمبر 32 میں فرمایا:

اور تم میں سے جو مرد اور عورتیں بغیر نکاح کے ہیں ، ان کے نکاح کردو اور تمہارے غلام اور لونڈیوں میں سے جو نیک ہیں ان کے بھی۔ اگر وہ غریب ہیں تو اللہ تعالی اپنے فضل سے انہیں مالدار بنادے گا۔ اور اللہ تعالی بڑی وسعت والا اور جاننے والا ہے۔

اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ 

  يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ

اے نوجوانو! تم میں جو بھی شادی کی طاقت رکھتا ہو اسے نکاح کر لینا چاہئے کیونکہ یہ خواہش نفسانی کو توڑ دے گا۔ 

(صحیح بخاری:5065)   

مذہب اسلام نے نکاح جیسے ضروری عمل کو انتہائی آسان اور سہل بنایا تھا۔ 

نبی ﷺ نے فرمایا:

 خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ

 بہترین نکاح وہ ہے جو آسان ہو

یعنی جس میں تکلفات کم ہوں۔ 

آج جو شادیاں مسلمانوں کی آپس میں ہوتی ہیں ان میں ذات وبرادری، رنگ ونسل، حسن وجمال ، دولت ومنصب، رسم وراوج ، ریاونمود ، تکلف وتصنع اور بدعات وخرافات کی بھرپور آمیزش ہوتی ہیں جبکہ نبی ﷺ کے زمانے کی شادیاں بالکل سادہ اورعام ہوتی تھیں ۔ ایک طرف سے پیغام آیا دوسری طرف سے پیغام قبول کرکے شادی ہوگئی ۔ دیکھیں عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی شادی ۔ بخاری شریف کی روایت ہے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :

 . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے دعوت ولیمہ کر خواہ ایک بکری ہی کی ہو ۔

(صحیح بخاری:5155) 


اس شادی میں حضرت عبدالرحمن نے امام کائنات حضرت محمدﷺ تک کو نہیں بلایا جبکہ دونوں ایک ہی جگہ موجود ہیں ۔کتنی سادگی ہوگی اس شادی میں ؟ ۔نبی ﷺ جنگ خیبر کے سفر پہ تھے مال غنیمت میں بنوقریظہ کے سردار کی بیٹی صفیہ آئیں ان سے نبی ﷺ کی شادی کا ذکر چند لفظوں میں دیکھیں، حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ:

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا اور پھر ان سے نکاح کیا اور ان کی آزادی کو ان کا مہر قرار دیااور ان کا ولیمہ ملیدہ سے کیا 

مذہب اسلام نے نکاح کو کتنا آسان اور سادہ طریقے سے انجام دینے کی تعلیم دی تھی، آئیے اس کا ایک نمونہ یہ بھی ہے۔ 

سہل بن سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے:

ایک عورت نے اپنے آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح کے لیے پیش کیا۔ پھر ایک صحابی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ! ان کا نکاح مجھ سے کرا دیجئیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا تمہارے پاس ( مہر کے لیے ) کیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ میرے پاس تو کچھ بھی نہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جاؤ اور تلاش کرو، خواہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی مل جائے۔ وہ گئے اور واپس آ گئے اور عرض کیا کہ اللہ کی قسم! میں نے کوئی چیز نہیں پائی۔ مجھے لوہے کی انگوٹھی بھی نہیں ملی، البتہ یہ میرا تہمد میرے پاس ہے اس کا آدھا انہیں دے دیجئیے۔ سہل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ان کے پاس چادر بھی نہیں تھی۔ مگر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تمہارے اس تہمد کا کیا کرے گی، اگر یہ اسے پہن لے گی تو یہ اس قدر چھوٹا کپڑا ہے کہ پھر تو تمہارے لیے اس میں سے کچھ باقی نہیں بچے گا اور اگر تم پہنو گے تو اس کے لیے کچھ نہیں رہے گا۔ پھر وہ صاحب بیٹھ گئے، دیر تک بیٹھے رہنے کے بعد اٹھے ( اور جانے لگے ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا اور بلایا، یا انہیں بلایا گیا ( راوی کو ان الفاظ میں شک تھا ) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ تمہیں قرآن کتنا یاد ہے؟ انہوں نے کہا کہ مجھے فلاں، فلاں سورتیں یاد ہیں چند سورتیں انہوں نے گنائیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم نے تمہارے نکاح میں اس کو اس قرآن کے بدلے دے دیا جو تمہیں یاد ہے۔ 

 (صحیح بخاری:5121)

یہ تھی اسلامی شادی جس میں نہ بارات ہے، نہ خرافات ہے، سہرا ہے نہ کوئی سجاوٹ ہے۔ نہ رسم ہلدی ہوئی نہ گیتوں کی محفل سجی۔ صحابی رسول دولہا ہیں اور وہ بھی صرف ایک لنگی میں! 

لیکن آج جس طرح سے نکاح اور شادی کو مشکل کر دیا گیا، الامان و الحفیظ!!

آج شادی 

کو جہیز، بارات اور سینکڑوں طرح کے خرافات سےاتنا خرچیلا اور مشکل کر دیا گیا کہ یہ شادی کم اور بربادی زیادہ بن گئ ہے۔ آج نہ جانے کتنی بہنیں، کتنی بیٹیاں جہیز کی وجہ سے زندگی بھر کنواری رہ گئیں۔ ان کی زندگیاں صرف اس لئے اجیرن بن گئی کیونکہ ان کے والدین کے پاس جہیز دینے کے لاکھوں روپے پیسے اکٹھے نہیں ہو سکے تھے۔ ہم روزانہ ایسے واقعات اخباروں میں پڑھتے اور سنتے رہتے ہیں کہ صرف جہیز کم لانے کی وجہ سے سسرال والوں نے نئی نویلی دلہن کو موت کی نیند سلا دیا۔ 

آج شادی کو مشکل بنادینے ہی کی وجہ سے سماج میں برائیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین اپنے بچے اور بچیوں کی شادیاں وقت پر نہیں کر پارہے ہیں۔دوسری طرف بے حیائی اور برائی موبائل اور انٹرنیٹ کے ذریعے اپنا منہ ہروقت کھولے کھڑی ہے۔ نتیجتاً کتنی مسلم لڑکیاں آج غیروں کے ساتھ اپنے ایمان اور عقیدے کا سودہ کرچکی ہیں اور کتنی تیار بیٹھی ہیں۔ اگر ہم نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے، اپنی آنکھیں نہ کھولی، نکاح کو آسان نہ بنایا جہیز اور بارات سے توبہ نہیں کی، اپنے بچوں کو ایمان اور آخرت کی اہمیت سے واقف نہیں کرایا تو روز قیامت اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے ، اسے چھوڑیئے، ہم اس دنیا میں منہ چھپانے کے قابل نہیں رہیں گے، آنے والی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کریں گی۔ 

نکاح کو اسلامی اور آسان کیسے بنائیں؟؟ 

1) نکاح کو آسان بنانے کے لئے ہم رنگ ونسل کے بھید بھاؤ کو ختم کریں۔ اگر کوئی دیندار اور مناسب رشتہ ہمارے پاس آۓ تو ہم اسے صرف رنگ کی بنیاد پر نظر انداز نہ کریں۔ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: 

 نہ کسی عربی کو عجمی پر کوئی فضیلت ہے۔ نہ کسی عجمی کو عربی پر، نہ کالے کو گورے پر اور نہ گورے کو کالے پر مگر تقوی کے ذریعے۔ 

سارے لوگ آدم کی اولاد ہے اور آدم کو مٹی سے پیدا کیا گیا۔ گورے کالے کی بنیاد پر بھید بھاؤ کرنا یہ غیر اسلامی اور ذہنی غلامی کی دلیل ہے۔ رشتے میں بہو اور داماد کا رنگ دیکھنے سے زیادہ ان کی دینداری اور اخلاق کو دیکھا جائے۔ 


2)نکاح میں سید، شیخ، انصاری اور پٹھان کے ذاتی واد کو ختم کریں۔ یہ غیر اسلامی اور جاہلانہ رسم و رواج ہے۔ جس طرح ہندوؤں میں ورن سسٹم ہے اسی طرح مسلمانوں میں بھی بالخصوص ہندوستانی مسلمانوں میں ذات پات اور اونچ نیچ کا غیر اسلامی طریقہ رائج ہو گیا ہے۔ جبکہ اسلام اسی اونچ نیچ ذات برادری کو ختم کرنے آیا تھا۔

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جو انسانوں کے درمیان حسب و نسب اور رنگ ونسل کی بنیاد پر فرق نہیں کرتا بلکہ تمام انسانیت کو ایک ماں باپ کی اولاد کہہ کر خوبصورت خطاب کرتا ہے، جیساکہ سورة النساء میں ارشاد باری ہے:


 اے لوگو! اپنے پروردگار سے ڈرو ، جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اسی سے اس کی بیوی کو پیدا کر کے ان دونوں سے بہت سے مرد اور عورتیں پھیلا دیں ، اس اللہ سے ڈرو جس کے نام پر ایک دوسرے سے مانگتے ہو اور رشتے ناطے توڑنے سے بھی بچو بیشک اللہ تعالٰی تم پر نگہبان ہے۔ 

(سورۃ النساء:1) 


 انسانیت کے غمخوار جناب محمد ﷺ نے بھی انسانوں کو یہی پیغام دیا۔ 


اسلام کی اسی بے نظیر خوبی نے اسے عرب کے دلوں کا دھڑکن بنادیا تھا۔ 


حضرت بلال حبشی، سلمان فارسی اور صہیب رومی جیسے غلاموں کو مذہب اسلام نے گلے سے لگایا اور وہ مقام عطا کیا جس پر آج بھی دنیا نازاں ہے۔


اسلام نے دنیا کو مساوات کا درس دیا۔ سماجی اونچ نیچ اور بھید بھاؤ کا خاتمہ کیا، برتری اور فضیلت کا معیار صرف اور صرف تقوی کو قرار دیا۔ کون کس خاندان سے تعلق رکھتا ہے؟ ، کس کا بیٹا ہے؟ ، کس کی بیوی ہے؟ کس کا باپ ہے؟ یہ چیزیں اسلام کی نظر میں بے حیثیت اور بے وقعت ہے۔ یہاں دنیا اور آخرت میں کامیابی کا معیار صرف اور صرف عمل صالح ہے۔


اللہ نے by birth(پیدائشی) کسی کو فضیلت والا نہیں قرار دیا کہ کوئی صرف اس لئے فضیلت کا حامل ہے کیونکہ وہ فضیلت والے کے گھر پیدا ہوا ہے۔ حضرت نوح کا بیٹا by birth نبی کے گھرانے میں پیدا ہوتھا،لیکن عمل صالح کے بغیر  نبی کے گھرانے سے ہونے کے باوجود کوئی فائدہ نہیں دیا۔ 


اسلام نے انسانوں کو سید شیخ اور انصاری بناکر ذاتوں میں تقسیم نہیں کیا تھا۔ forward اور backward میں نہیں بانٹا تھا، اشراف اور ارذال کی کیٹگری (category) نہیں بنائی تھی۔ 

یہ لعنت خود لوگوں کے ذریعے لوگوں پر مسلط کی گئی یے جس میں آج مسلم سماج پوری طرح لت پت ہے ۔ عوام ہی نہیں خواص بھی پوری طرح اس میں گرفتار ہیں۔


جس طرح ہندووں میں ذاتیں ہوتی ہیں اور پھر ان کے گوتر ہوتے ہیں اسی طرح مسلمانوں نے بھی ذاتیں اور گوتر بنا لی ہیں۔ پہلے تو اپنے آپ کو سید شیخ کی ذاتیں بنائی پھر ان کے گوتر بناۓ۔ جیسے صدیقی شیخ، فاروقی شیخ، عثمانی شیخ، علوی شیخ اور انصاری شیخ(انصار مدینہ کی طرف نسبت کرتے ہوئے.

اور اس ذات پات کا پالن اتنی سختی سے کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دوسرے کے یہاں شادی بیاہ تک نہیں کرتے۔ بیٹیوں کا زندگی بھر کنواری رکھ لینا گوارہ ہے لیکن ایک صدیقی شیخ کو انصاری شیخ کے یہاں رشتہ کرنا گوارہ نہیں ہے۔

 نبی کریم ﷺ نے اپنی امت کو ذات پات میں تقسیم نہیں کیا تھا بلکہ آپ نے فرمایا تھا۔ کسی کو کسی پر کوئی فضیلت اور برتری نہیں، برتری صرف تقوی اور پرہیزگاری کی بنیاد پر ہے۔

اسلام میں نہ کوئی سید ذات ہے۔ نہ شیخ ذات ہے۔ نہ انصاری اور نہ پٹھان۔ اور یہ بات طے شدہ ہے کہ ہندوستان جیسے ممالک میں کسی کا بھی حسب ونسب محفوظ نہیں ہے۔ یعنی کسی کے پاس بھی اس کا نسب بالسند صحابہ اور آل رسول تک موجود نہیں ہے۔ صحابہ کرام اور آل رسول تو کجا دو چار دس نسلوں کی سند نہیں پیش کر سکتے۔اور ہمارے یہاں کے مسلمانوں کو تو نماز میں پڑھی جانے والی دعائیں یاد نہیں ہوتی تو وہ اپنا نسب نامہ کیسے یاد رکھ سکتے ہیں۔ 

اور اگر بالفرض پیش بھی کر دے تو اسے نکاح اور شادی بیاہ میں روکاوٹ کا ذریعہ نہیں بنا سکتے۔نبی کریم ﷺ نے اپنی پھوپھی زاد بہن کا نکاح ایک غلام زید بن حارث کے ساتھ جر دیا تھا۔ جس کا ذکر قرآن میں بھی سورہ احزاب آیت نمبر 37 میں کیا ہے۔ 


3) نکاح کو آسان کرنے کے لئے جہیز اور بارات کا مکمل طور سے بائیکاٹ کریں۔ اسلامی طریقے کو رواج دیں۔ نبی کریم ﷺ نے گیارہ شادیاں کیں لیکن آپ کی کوئی بیوی جہیز لے کر نہیں آئی۔ نبی کریم ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں، آپ نے چاروں بیٹیوں کی شادیاں کیں لیکن کسی کو بھی شادی کے موقع پر جہیز نہیں دیا۔اسی طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی سے بھی اس کی کوئی اصل نہیں ملتی۔

 

4) نکاح کو آسان بنانے اور رسم جہیز کو ختم کرنے کے لئے بیٹیوں اور بہنوں کو وراثت میں حصہ دیں۔ 

آج اکثر مسلمان باپ کے مرنے کے بعد باپ کی جائداد میں بہنوں کا حصہ خود کھاجاتے ہیں اور بہنوں کو اس سے محروم رکھتے ہیں۔ یہ سراسر ناانصافی اور ظلم عظیم ہے۔ اللہ رب العزت نے قرآن میں بیٹیوں کے، بہنوں، کے حصے اور حقوق متعین کئے ہیں۔وراثت کو ادا کرنا اللہ کے حدود میں سے یے جسے نہ ادا کرنے پر اللہ رب العزت نے ہمیشہ جہنم میں جلنے کی وعید سنائی ہے۔ چنانچہ سورہ نساء میں وراثت کے احکام کو بیان کرنے کے فوراً بعد اللہ رب العزت نےفرمایا۔

 تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳)وَ مَنْ یَّعْصِ  اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ یُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِیْهَا  ۪- وَ لَهٗ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠(۱۴)

یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو اللہ اسے جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے ، اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی (تمام) حدوں سے گزر جائے تو اللہ اسے آگ میں داخل کرے گا جس میں (وہ) ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے رسوا کُن عذاب ہے۔ (سورہ نساء 13، 14)

بہت سے لوگ شادیوں پر کئے گئے خرچ اور جہیز کو وراثت کا بدل سمجھ لیتے ہیں اور بہنوں کو وراثت سے محروم کرنے کا یہ حیلہ سازی کرتے ہیں کہ ہم تو پہلے ہی بہنوں کی شادیوں میں اتنا خرچ کرچکے ہیں۔ یہ حیلے اور بہانے شریعت کی نظر میں بالکل قابل قبول نہیں ہے۔ کہاں مروجہ جہیز جو خالص ہندوانہ رسم اور کہاں وراثت؟ 

اگر ہم وراثت میں لڑکیوں کو امانت داری سے اس کا حق ادا کرنے لگ جائیں تو ان شاءاللہ رسم جہیز میں کسی حد تک کمی آجاۓ گی کیونکہ اس مروجہ جہیز کا آغاز ہندوؤں سے ہوا تھا اور اسی بنیاد پر ہوا تھا کہ ان کے یہاں بیٹیوں کو وراثت میں کوئی حصہ مقرر نہیں تھا لہذا شادی کے موقع پر ہی کنیا دان کے نام پر زیادہ سے زیادہ لے لینے کو ہی غنیمت سمجھا جاتا تھا۔ کیونکہ اس کے بعد اسے کچھ ملنے کی امید باقی نہیں رہ جاتی تھی لیکن مذہب اسلام نے وراثت کی شکل میں ایک بہت بڑی امید دلائی تھی جسے مسلمانوں نے جہیز جیسی لعنت میں تبدیل کردیا جس کا خمیازہ آج اسلامی سماج بھگت رہا ہے۔ 


5) نکاح کو آسان بنانے اور رسم جہیز کو ختم کرنے کا چوتھا نسخہ یہ ہیکہ رشتہ کرتے وقت دینداری کو مدنظر رکھیں۔

نبیﷺ نے فرمایا:


لوگ چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کرتے ہیں 

1) مال 2) خوبصورتی 3) خاندان 4) اور کچھ لوگ دینداری کی وجہ سے۔ تو تم دینداری کو لازم پکڑنا۔ 

(بخاری، مسلم)

دوسری حدیث میں ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اگر تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا۔ 

(صحیح الترمذی:1084)


7)بیواؤں اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کرنے کی سنت کو زندہ کریں۔ نبیﷺ کی بیویوں میں سے حضرت عائشہ کے علاوہ ساری بیویاں یا تو بیوہ تھیں یا طلاق شدہ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پہلا نکاح ایک بیوہ عورت حضرت خدیجہ رضی الله عنہا سے کیا تھا۔ بیوہ عورتیں تجربہ کار بھی ہوتی ہیں، اور نکاح کے اخراجات بھی کم آتے ہیں۔ اور بھی بہت ساری سماجی حکمتیں ہیں۔ 

8) مردوں کو ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی استطاعت ہونے پر دوسرا نکاح کرنا۔ ہندوستان جیسے ممالک میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن اسلام کی نظر میں یہ قطعاً معیوب نہیں ہے۔ اکثر صحابہ کرام کی متعدد شادیاں تھیں۔ 


9) نکاح کے موقع سے کمیٹی اور انجمنوں کے نام پر جو پیسے لئے جاتے ہیں، اسے ختم کریں۔



Marriage and the religion of Islam


While marriage is a guarantee of chastity and purity for a person, it is also a means of fulfilling one's faith and the Sunnah of all the Prophets (peace and blessings of Allaah be upon them). Declaring marriage necessary, Allah, the Exalted, said in Surah Noor, verse 32:


And marry unmarried men and women among you, and those of your male and female slaves who are virtuous. If they are poor, Allah will make them rich by His grace. And Allaah is All-Embracing, All-Knowing.


And the Holy Prophet said:


  O you who believe!


Hey guys! Whoever of you has the power of marriage should get married because this desire will break the psyche.


(Sahih Bukhari: 5065)


The religion of Islam made the necessary process like marriage very easy and convenient.


The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:


 خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ


 The best marriage is the one that is easy


That is, in which the difficulties are less.


The marriages that take place among Muslims today are full of caste and creed, race, beauty, wealth and position, customs and traditions, hypocrisy, fabrications and innovations and superstitions, while marriages in the time of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) were very simple and common. ۔ A message came from one side and marriage was accepted by accepting the message from the other side. See the marriage of Abdul Rahman bin Awf. It is the tradition of Bukhari Sharif. Hazrat Anas (may Allah be pleased with him) states:


 . The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) saw the yellow mark on 'Abd al-Rahmaan ibn' Awf and asked, 'What is this?' "I have married a woman on a gold seal equal to the weight of a kernel," he said. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: May Allaah bless you, even if it is a goat.


(Sahih Bukhari: 5155)


In this marriage, Hazrat Abdul Rahman did not even invite the Imam of the universe, Hazrat Muhammad, while both are present in the same place. How simple will this marriage be? The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) was on a journey to the battle of Khyber.


 The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) freed Hazrat Safiyya (ra) and then married her and declared her freedom as his dowry


Here is an example of how easy and simple it was for Islam to perform marriage.


It is narrated on the authority of Sahl ibn Sa'd:


A woman presented herself to the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) for marriage. Then a Companion said to the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him): O Messenger of Allaah! Get her married to me. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) asked: What do you have? "I have nothing," he said. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Go and search, even if you find only an iron ring. They went and came back and said, "By Allah!" I didn't find anything. I didn't even get the iron ring, but this is my gift. Give them half of it. Sahl (RA) stated that he did not even have a chador. But the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: What will she do with this tahmid of yours? So there will be nothing left for him. Then he sat down. After sitting for a long time, he got up (and started to leave). Then the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) saw him and called him. He asked them, "How much do you remember the Qur'an?" He said, "I remember so-and-so surahs. He sang some surahs." The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: We gave it to you in exchange for the Qur'aan that you remember.


 (Sahih Bukhari: 5121)


This was an Islamic wedding in which there is no barat, no superstition, no credit and no decoration. There was no rite of passage and no concert of songs. Sahabi Rasool is the groom and he is also in only one linga!


But the way marriage was made difficult today, Al-Aman and Al-Hafiz !!

Get married today


Dowry, barat and hundreds of kinds of superstitions have made it so expensive and difficult that this marriage has become less and more waste. Today, it is not known how many sisters, how many daughters remained virgins for the rest of their lives due to dowry. Their lives became indigestible only because their parents could not raise millions of rupees for dowry. We read and hear about such incidents in the newspapers on a daily basis that the in-laws put the newlyweds to death only because of low dowry.


Evils are on the rise in society today because of the difficulty of marriage. Parents are not able to get their children married on time. On the other hand, obscenity and evil is always open through mobile and internet. As a result, how many Muslim girls today have traded their faith and beliefs with others and how many are ready. If we still do not take the nails of conscience, do not open our eyes, do not make marriage easy, do not repent from dowry and barat, do not make our children aware of the importance of faith and the Hereafter, then what will we face on the Day of Resurrection? Leave it, we will not be able to hide our face in this world, future generations will never forgive us.


How to make marriage Islamic and easy ??


1) To make marriage easier, we eliminate the mysticism of color and race. If a religious and proper relationship comes to us, we should not ignore it only on the basis of color. The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said:


 No Arab has any superiority over a non-Arab. Not to a non-Arab on Arabic, not to a black on a white, not to a white on black, but through piety.


All people are descendants of Adam and Adam was created from dust. Discrimination on the basis of white and black is evidence of un-Islamic and mental slavery. In a relationship, the religion of the daughter-in-law and the son-in-law should be viewed more than their color.


2) Eliminate the personal differences of Syed, Sheikh, Ansari and Pathan in marriage. This is an un-Islamic and ignorant custom. Just as the Hindus have a rain system, so too the non-Islamic way of caste and caste system has become prevalent among Muslims, especially among Indian Muslims. While Islam came to destroy this upper and lower caste community.


Islam is the only religion in the world which does not discriminate between human beings on the basis of lineage and race but addresses all humanity beautifully by calling them the children of one parent, as stated in Surah An-Nisa ':


 O people! Be careful of (your duty to) your Lord, Who created you from a single being and created its mate of the same (kind) and spread from them both men and women; Beware of Allah. Verily, Allah is the Guardian over you.


(Surat an-Nisa ': 1)


 Mr. Muhammad, the mourner of humanity, also gave the same message to human beings.


It was this unique virtue of Islam that made it the heartbeat of the Arabs.


The religion of Islam embraced slaves like Hazrat Bilal Habashi, Salman Farsi and Sohaib Rumi and gave them the position on which the world is still proud.


Islam taught the world equality. He abolished social highs and lows and bigotry, and declared that the standard of superiority and virtue was only piety. Who belongs to which family? Whose son is he? Whose wife is he? Whose father is These things are insignificant and insignificant in the eyes of Islam. The only criterion for success in this world and in the hereafter is righteous deeds.


Allah has not declared anyone to be virtuous by birth because one is virtuous only because he is born in the house of the virtuous. Noah's son by birth was born in the family of the Prophet, but without good deeds, despite being from the family of the Prophet, it did not help.


Islam did not divide human beings into castes by making them Syed Sheikh and Ansari. was not divided into forward and backward, did not create a category of aristocracy and arrogance.


This curse has been imposed on the people by the people themselves in which the Muslim society today is completely addicted. Not only the people but also the properties are fully involved in it.


Just as Hindus have castes and then their gotras, so too Muslims have formed castes and gotras. First make yourself the person of Syed Sheikh then make his Gotra. Such as Siddiqui Sheikh, Farooqi Sheikh, Usmani Sheikh, Alvi Sheikh and Ansari Sheikh (Ansar referring to Madinah).


And this caste is practiced so strictly that they do not even marry each other. It is good to keep daughters as virgins for life, but it is not good for a Siddiqui Sheikh to have a relationship with Ansari Sheikh.


 The Holy Prophet did not divide his ummah into castes, but he did. No one has any superiority over others, superiority is only based on piety and piety.


There is no Sayyid caste in Islam. Nor is Sheikh a caste. Neither Ansari nor Pathan. And it is a fact that in countries like India, no one's lineage is safe. That is, no one has his lineage as far as Balsind Sahaba and Aal Rasool. The Companions and the family of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) cannot present a certificate of two, four or ten generations.


And even if he presents it, it cannot be used as a means of hindering marriage and marriage. The Holy Prophet had arranged the marriage of his cousin with a slave Zaid bin Harith. Which is also mentioned in the Qur'an in Surah Al-Ahzab verse no.

3) Completely boycott dowry and barat to make marriage easier. Practice the Islamic way. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) performed eleven marriages, but none of his wives came with a dowry. The Holy Prophet had four daughters. He married four daughters but did not give dowry to any of them on the occasion of marriage. Similarly, none of the Companions found any source of it. 



4) Inherit daughters and sisters to facilitate marriage and end dowry.


Today, after the death of the father, most Muslims eat the share of the sisters in the father's property themselves and deprive the sisters of it. This is utter injustice and cruelty. Allah, the Exalted, has defined the rights and entitlements of daughters, sisters and daughters in the Qur'an. Therefore, immediately after explaining the rules of inheritance in Surah An-Nisa ', Allah, the Exalted, said:


 Tilak ranges from yta God-and God and heaven rsulه ydklه reviews from thtهa alanهr kldyn therein and zlك alfuz-Azim (13) and yas from God and rsulه and ytad hdudه ydklه Nara Khalid therein - the torment Him month (14)


These are the limits of Allah, and whoever obeys Allah and His Messenger, He will admit him into Gardens beneath which rivers flow. They will abide therein forever, and that is the supreme triumph. And whoever disobeys Allah and His Messenger and transgresses His limits, then Allah will admit him into the Fire wherein he will abide forever. What a disgraceful torment! (Surah An-Nisa '13, 14)


Many people consider spending money on marriages and dowry as a substitute for inheritance and devise a ploy to deprive sisters of inheritance that we have already spent so much on sisters' marriages. This trick and excuse is not at all acceptable in the eyes of Shariah. Where is the prevailing dowry which is pure Hindu ritual and where is the inheritance?


If we start paying the inheritance to the girls honestly, then the dowry will be reduced to some extent, God willing, because this customary dowry started with the Hindus and on the basis that they have daughters There was no fixed share in the inheritance, so taking as much as possible in the name of the bridegroom at the time of marriage was considered booty. Because after that he had no hope of getting anything but the religion of Islam had given a great hope in the form of inheritance which the Muslims turned into a curse like dowry which is the result of which the Islamic society is suffering today


5) The fourth way to make marriage easier and end the dowry ritual is to keep piety in mind when having a relationship.


The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:




People get married on the basis of four things

1) Wealth 2) Beauty 3) Family 4) And some people because of piety. So you must hold fast to piety.


(Bukhari, Muslim)


In another hadith, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If a man sends a message of marriage to you whose religion and morals you are satisfied with, then marry him (your guardian) and if you do not do so, There will be great strife and disorder in the land.


(Sahih Al-Tirmidhi: 1084)


7) Revive the tradition of marrying widows and divorced women. All the wives of the Prophet, except Ayesha, were either widows or divorced. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) had his first marriage with a widow, Hazrat Khadijah. Widows are also experienced, and the cost of marriage is low. And there are many social wisdoms.


8) Husbands should remarry if they can afford to have more than one wife. In countries like India, second marriage is considered flawed, but in the eyes of Islam it is not flawed at all. Most of the Companions had multiple marriages.


9) Eliminate the money that is taken in the name of committees and associations on the occasion of marriage.



Post a Comment