No data received from your website yet. نکاح اور مذہب اسلام


 بسم اللہ الر حمٰن الرحیم

نکاح اور مذہب اسلام

جنسی بے راہ روی اور جھوٹے عشق و محبت کے تعلقات کو فروغ ملنے میں سب سے بڑا کردار ان والدین کا ہے جنہوں نے ایک تو اپنے بچوں کی تربیت قرآن و سنت کے‌مطابق نہیں کی، اور دوسری یہ کہ لڑکے، لڑکیوں کے مقررہ مدت میں رشتے کرنے میں دیری کی کیونکہ نکاح ایک فطری عمل ہے اگر شریعت کے مطابق بلوغت کو پہنچنے پر لڑکے، لڑکیوں کا انکے مناسب جوڑ کے لحاظ سے نکاح نہیں کروایا گیا تو وہ گناہوں میں مبتلا ہوگے اور اسکا وبال والدین پر ہوگا، آج رشتہ کرنے کا معیار یہ بن چکا ہے کہ لڑکا کتنا ہی آوارہ قسم کا کیوں نہ ہو، اس میں دینداری نام کیلیے بھی باقی نہ رہے، اس کے بغیر نکاح کے جنسی تعلقات کہئ کہئ فاحشہ عورتوں سے ہو، بد اخلاق بد کردار ہو، تعلم یافتہ نہ بھی ہو، نہ کوئی ہنر ہاتھ میں ہو، پھر بھی لڑکی والوں کا رشتہ تلاش کرنے کا معیار یہ بن چکا ہے کہ اسکی دولت، زمین، کھیتی، پیسہ، بنگلہ، گاڑی، اسٹیٹس، دیکھا جاتا ہے، اور اگر کوئی دین داری اور اخلاق کی بات کریں تو اسے یہ کہے کر خاموش کردیا جاتا ہے کہ اللہ ہدایت دینے والا ہے سدھر جائیں گا، اور وہی اگر کسی میڈل کلاس کے با اخلاق با کردار لڑکے کا رشتہ آجائیں تو اسے خالی ہاتھ واپس کردیا جاتا ہے کہ ہماری لڑکی کے خرچے بہت ہے یہ برداشت نہیں کر پائیں گا، یہ کیسا اندھا انصاف ہے اور کیسا معیار معاشرے میں رواج عروج پارہا ہے کیا اللہ تعالیٰ قادر نہیں ہے کہ جس بد کردار کو اللہ تعالیٰ ہدایت دے سکتا ہے اور وہ بھی ہدایت ایسی کے پل صراط پار کرانے والی ہدایت جس سے دنیا بھی کامیاب اور آخرت بھی کامیاب۔

 اللہ تعالیٰ کے پاس تو دنیا کی اہمیت مچھر کے پر کے برابر بھی نہیں ہے تو کیا وحدہُ لا شریک اس دیندار میڈل کلاس لڑکے کو مال و دولت سے نہیں نواز سکتا اصل چیز تو آخرت ہے اللہ اتنا مہربان ہے کہ آخرت کی کامیابی دے رہا ہے دنیا کونسی بڑی بات ہے اور دنیا کا نظام تو اللہ کی دونوں انگلیوں کے درمیان ہیں جب چاہے حالات تبدیل کردیتا ہے، اور پھر اگر لڑکا، لڑکی ایک دوسرے کو پسند بھی کرلیں تو وہاں والدین آڑ بن جاتے ہے حالانکہ کے یہ انکا حق ہے کے ایک دوسرے کو ایک نظر دیکھیں تاکہ آگے چل کر کوئی پریشانی یا رشتہ میں دراڑ کا سبب نہ بن جائے ایسے بہت سے حادثات ہماری اطراف میں دیکھنے میں آتے ہیں کہ ماں باپ لڑکی پسند کرنے جاتے ہیں اور رشتہ بھی طے کرلیتے ہے لڑکے کو لڑکی نہیں بتائی جاتی اور لڑکی کو لڑکا نہیں بتایا جاتا، اور والدین سمجھتے ہے کہ ہم گھر کے بڑے ہے ہمنے جو طے کرلیا وہی ہوگا، اور پھر کچھ ہی دنوں یا مہینے میں وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے، اگر معیار پر دونوں خاندان اتر بھی گے تو ذات اور برادری کو دیکھا جاتا ہے حالانکہ رشتے طے کرنے کا معیار یہ ہے کہ لڑکی کی دینداری دیکھی جائے نا کے حسن اور مال و دولت کو، دونوں طرف سے اگر یہ شریعت کے مطابق باتیں پائی جاتی ہے تو نکاح میں دیری نہیں کرنی چاہیے۔

 نکاح کیلیے صرف اتنا ہی کافی ہے کہ شوہر لڑکی کا کھانے پہنے رہنے کا خرچ اٹھانے کے قابل ہو، ایسی کئی احادیث نکاح کی تعلق سے ملتی ہے جس میں نکاح میں جلدی کرنے کیلیے کہاں گیا ہے، آج معاشرے میں بگاڑ کا سبب خود والدین بنے ہوئے ہیں کیونکہ یہی لوگ اپنی اپنی سوچ کے مطابق اپنے‌معیار کے مطابق رشتے تلاش کرنے میں اپنے بچوں کی جوانیوں کو برباد کررہے ہیں، آج آزادی نسواں کے نام پر لڑکیوں کا اعلیٰ تعلیم دلائی جاتی ہے میرا کہنے کا‌مقصد تعلیم سے روکنا نہیں ہے لیکن جو آج اعلیٰ تعلیم کے نام پر لڑکیوں کی عمریں شادی کی عمر سے تجاوز کر جاتی ہے اور پھر اخبارات اور ویب سائٹ، پر اشتہارات دیے جاتے ہیں اور پھر کوئی لڑکا نہیں ملتا جو ان تعلم یافتہ لڑکیوں سے شادی کریں یا پھر انکے معیار کا لڑکا نہیں مل پاتا جو انہیں اپنا سکے، ایسی ہزاروں لڑکیاں گھروں میں سسکیاں لے کر مر‌رہی ہے، اور‌ معاشرے کا یہ رواج بن گیا ہے کہ زیادہ عمر کی لڑکیوں سے نکاح نہیں کیا جاتا بیوہ خواتین سے نکاح نہیں کیا جاتا اسے معیوب سمجھا جاتا ہے حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بیواؤں سے نکاح کیا۔

نکاح اور مذہب اسلام

نکاح کرنا جہاں ایک انسان کے لئے عفت و پاکدامنی کا ضامن ہے وہیں ایمان کی تکمیل کا ذریعہ اور تمام انبیاء کرام علیھم الصلوۃ والسلام کی سنت ہے۔ نکاح کو ضروری قرار دیتے ہوئے اللہ رب العزت نے سورہ نور آیت نمبر 32 میں فرمایا:

اور تم میں سے جو مرد اور عورتیں بغیر نکاح کے ہیں ، ان کے نکاح کردو اور تمہارے غلام اور لونڈیوں میں سے جو نیک ہیں ان کے بھی۔ اگر وہ غریب ہیں تو اللہ تعالی اپنے فضل سے انہیں مالدار بنادے گا۔ اور اللہ تعالی بڑی وسعت والا اور جاننے والا ہے۔

اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا۔ 

  يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ ، مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمُ الْبَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ

اے نوجوانو! تم میں جو بھی شادی کی طاقت رکھتا ہو اسے نکاح کر لینا چاہئے کیونکہ یہ خواہش نفسانی کو توڑ دے گا۔ 

(صحیح بخاری:5065)   


اسی لئے مذہب اسلام نے نکاح جیسے ضروری عمل کو انتہائی آسان بنایا تھا۔  

نبی ﷺ نے فرمایا:

 خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ

 بہترین نکاح وہ ہے جو آسان ہو

یعنی جس میں تکلفات کم ہوں۔ 

آج جو شادیاں مسلمانوں کی آپس میں ہوتی ہیں ان میں ذات وبرادری، رنگ ونسل، حسن وجمال ، دولت ومنصب، رسم وراوج ، ریاونمود ، تکلف وتصنع اور بدعات وخرافات کی بھرپور آمیزش ہوتی ہیں جبکہ نبی ﷺ کے زمانے کی شادیاں بالکل سادہ اورعام ہوتی تھیں ۔ ایک طرف سے پیغام آیا دوسری طرف سے پیغام قبول کرکے شادی ہوگئی ۔ دیکھیں عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی شادی ۔ بخاری شریف کی روایت ہے ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ :

 . نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا کہ یہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میں نے ایک عورت سے ایک گٹھلی کے وزن کے برابر سونے کے مہر پر نکاح کیا ہے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں برکت دے دعوت ولیمہ کر خواہ ایک بکری ہی کی ہو ۔

(صحیح بخاری:5155) 


اس شادی میں حضرت عبدالرحمن نے امام کائنات حضرت محمدﷺ تک کو نہیں بلایا جبکہ دونوں ایک ہی جگہ موجود ہیں ۔کتنی سادگی ہوگی اس شادی میں .

نسانیت کے غمخوار جناب محمد ﷺ نے بھی انسانوں کو یہی پیغام دیا۔ 


اسلام کی اسی بے نظیر خوبی نے اسے عرب کے دلوں کا دھڑکن بنادیا تھا۔ 


حضرت بلال حبشی، سلمان فارسی اور صہیب رومی جیسے غلاموں کو مذہب اسلام نے گلے سے لگایا اور وہ مقام عطا کیا جس پر آج بھی دنیا نازاں ہے۔


اسلام نے دنیا کو مساوات کا درس دیا۔ سماجی اونچ نیچ اور بھید بھاؤ کا خاتمہ کیا، برتری اور فضیلت کا معیار صرف اور صرف تقوی کو قرار دیا۔ کون کس خاندان سے تعلق رکھتا ہے؟ ، کس کا بیٹا ہے؟ ، کس کی بیوی ہے؟ کس کا باپ ہے؟ یہ چیزیں اسلام کی نظر میں بے حیثیت اور بے وقعت ہے۔ یہاں دنیا اور آخرت میں کامیابی کا معیار صرف اور صرف عمل صالح ہے۔

4) نکاح کو آسان بنانے اور رسم جہیز کو ختم کرنے کے لئے بیٹیوں اور بہنوں کو وراثت میں حصہ دیں۔ 

آج اکثر مسلمان باپ کے مرنے کے بعد باپ کی جائداد میں بہنوں کا حصہ خود کھاجاتے ہیں اور بہنوں کو اس سے محروم رکھتے ہیں۔ یہ سراسر ناانصافی اور ظلم عظیم ہے۔ اللہ رب العزت نے قرآن میں بیٹیوں کے، بہنوں، کے حصے اور حقوق متعین کئے ہیں۔وراثت کو ادا کرنا اللہ کے حدود میں سے یے جسے نہ ادا کرنے پر اللہ رب العزت نے ہمیشہ جہنم میں جلنے کی وعید سنائی ہے۔ چنانچہ سورہ نساء میں وراثت کے احکام کو بیان کرنے کے فوراً بعد اللہ رب العزت نےفرمایا۔

 تِلْكَ حُدُوْدُ اللّٰهِؕ-وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳)وَ مَنْ یَّعْصِ  اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ یَتَعَدَّ حُدُوْدَهٗ یُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِیْهَا  ۪- وَ لَهٗ عَذَابٌ مُّهِیْنٌ۠(۱۴)

یہ اللہ کی حدیں ہیں اور جو اللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے تو اللہ اسے جنتوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ۔ ہمیشہ ان میں رہیں گے ، اور یہی بڑی کامیابی ہے ۔اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی (تمام) حدوں سے گزر جائے تو اللہ اسے آگ میں داخل کرے گا جس میں (وہ) ہمیشہ رہے گا اور اس کے لئے رسوا کُن عذاب ہے۔ (سورہ نساء 13، 14)

5) نکاح کو آسان بنانے اور رسم جہیز کو ختم کرنے کا چوتھا نسخہ یہ ہیکہ رشتہ کرتے وقت دینداری کو مدنظر رکھیں۔

نبیﷺ نے فرمایا:

لوگ چار چیزوں کی بنیاد پر نکاح کرتے ہیں 

1) مال 2) خوبصورتی 3) خاندان 4) اور کچھ لوگ دینداری کی وجہ سے۔ تو تم دینداری کو لازم پکڑنا۔ 

(بخاری، مسلم)

دوسری حدیث میں ہے، نبی کریم ﷺ نے فرمایا:اگر تمہارے ہاں کوئی ایسا آدمی نکاح کا پیغام بھیجے جس کے دین اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس کے ساتھ (اپنی ولیہ) کی شادی کر دو اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو زمین میں بہت بڑا فتنہ اور فساد پھیلے گا۔ 

(صحیح الترمذی:1084)


7)بیواؤں اور مطلقہ عورتوں سے نکاح کرنے کی سنت کو زندہ کریں۔ نبیﷺ کی بیویوں میں سے حضرت عائشہ کے علاوہ ساری بیویاں یا تو بیوہ تھیں یا طلاق شدہ تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پہلا نکاح ایک بیوہ عورت حضرت خدیجہ رضی الله عنہا سے کیا تھا۔ بیوہ عورتیں تجربہ کار بھی ہوتی ہیں، اور نکاح کے اخراجات بھی کم آتے ہیں۔ اور بھی بہت ساری سماجی حکمتیں ہیں۔ 

8) مردوں کو ایک سے زیادہ بیویاں رکھنے کی استطاعت ہونے پر دوسرا نکاح کرنا۔ ہندوستان جیسے ممالک میں دوسری شادی کو معیوب سمجھا جاتا ہے لیکن اسلام کی نظر میں یہ قطعاً معیوب نہیں ہے۔ اکثر صحابہ کرام کی متعدد شادیاں تھیں۔ 


9) نکاح کے موقع سے کمیٹی اور انجمنوں کے نام پر جو پیسے لئے جاتے ہیں، اسے ختم کریں۔

اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو صحیح سمجھ عطا فر مائے آمین ثم آمین.




In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

Marriage and the religion of Islam

The biggest role in promoting sexual misconduct and false love and affection is played by parents who, on the one hand, have not educated their children in accordance with the Qur'an and Sunnah, and on the other hand, that boys and girls have relationships within a certain period of time. Delay in marriage because marriage is a natural process. If according to the Shari'ah, boys and girls do not get married according to their proper mating, then they will be guilty of sins and the blame will fall on the parents. It has become that no matter how vagrant a boy may be, he should not be left in the name of piety, without it, he should have sexual relations with a prostitute, he should be immoral, he should not be educated. No skill is at hand, yet the criterion for finding a girl's relationship has become that her wealth, land, farm, money, bungalow, car, status, are seen, and if one is religious and moral. If they talk, he is silenced by saying that Allah is the Guide, he will get better, and if he comes across a middle-class boy with good manners, he will return empty-handed. It is said that our daughter's expenses are so high that she will not be able to bear it. What kind of blind justice is this and what kind of standard is prevailing in the society? Guidance is also a guide to cross such a bridge, by which the world is successful and the Hereafter is also successful.


 In the sight of Allah Almighty, the importance of this world is not even equal to the feather of a mosquito. What a great thing the world is and the system of the world is between the two fingers of Allah. Take a look at each other so as not to cause any trouble or rift in the relationship in the future. The girl is told and the boy is not told the boy, and the parents think that we are the elders of the house, what we have decided will happen, and then in a few days or months the relationship breaks down, even if both families fall short of the standard. Caste and community are looked at, although the criterion for establishing a relationship is that the girl's piety should be seen in terms of beauty and wealth, on both sides. If these things are found according to the Shari'ah, then the marriage should not be delayed.


 For marriage, it is enough for the husband to be able to afford the food and clothing of the girl. Because these are the people who are wasting their children's youth in finding relationships according to their own standards. Today, girls are given higher education in the name of women's liberation. My point is not to stop education but what today. In the name of higher education, the age of girls exceeds the age of marriage and then advertisements are placed in newspapers and websites, and then no boy is found to marry these educated girls or a boy of their standard is not found. Thousands of such girls are dying in their homes with sobs, and it has become a custom in the society not to marry older girls, not to marry widows, although it is considered a defect, although the Holy Prophet The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) himself married widows.


Marriage and the religion of Islam



While marriage is a guarantee of chastity and purity for a person, it is also a means of fulfilling one's faith and the Sunnah of all the Prophets (peace and blessings of Allaah be upon them). Declaring marriage necessary, Allah, the Exalted, said in Surah Noor, verse 32:


And marry unmarried men and women among you, and those of your male and female slaves who are virtuous. If they are poor, Allah will make them rich by His grace. And Allaah is All-Embracing, All-Knowing.


And the Holy Prophet said:


  O you who believe!


Hey guys! Whoever of you has the power of marriage should get married because this desire will break the psyche.


(Sahih Bukhari: 5065)

That is why the religion of Islam made the necessary process like marriage very easy.


The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:


 خَيْرُ النِّكَاحِ أَيْسَرُهُ


 The best marriage is the one that is easy


That is, in which the difficulties are less.


The marriages that take place among Muslims today are full of caste and creed, race, beauty, wealth and position, customs and traditions, hypocrisy, fabrications and innovations and superstitions, while marriages in the time of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) were very simple and common. ۔ A message came from one side and marriage was accepted by accepting the message from the other side. See the marriage of Abdul Rahman bin Awf. It is the tradition of Bukhari Sharif. Hazrat Anas (may Allah be pleased with him) states:

. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) saw the yellow mark on 'Abd al-Rahmaan ibn' Awf and asked, 'What is this?' "I have married a woman on a gold seal equal to the weight of a kernel," he said. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: May Allaah bless you, even if it is a goat.


(Sahih Bukhari: 5155)


In this marriage, Hazrat Abdul Rahman did not even invite the Imam of the universe, Hazrat Muhammad, while both are present in the same place. How simple will this marriage be?


Mr. Muhammad, the mourner of humanity, also gave the same message to human beings.

It was this unique virtue of Islam that made it the heartbeat of the Arabs.


The religion of Islam embraced slaves like Hazrat Bilal Habashi, Salman Farsi and Sohaib Rumi and gave them the position on which the world is still proud.


Islam taught the world equality. He abolished social highs and lows and bigotry, and declared that the standard of superiority and virtue was only piety. Who belongs to which family? Whose son is he? Whose wife is he? Whose father is These things are insignificant and insignificant in the eyes of Islam. The only criterion for success in this world and in the hereafter is righteous deeds.


4) Inherit daughters and sisters to facilitate marriage and end dowry.


Today, after the death of the father, most Muslims eat the share of the sisters in the father's property themselves and deprive the sisters of it. This is utter injustice and cruelty. Allah, the Exalted, has defined the rights and entitlements of daughters, sisters and daughters in the Qur'an. Therefore, immediately after explaining the rules of inheritance in Surah An-Nisa ', Allah, the Exalted, said:


 Tilak ranges from yta God-and God and heaven rsulه ydklه reviews from thtهa alanهr kldyn therein and zlك alfuz-Azim (13) and yas from God and rsulه and ytad hdudه ydklه Nara Khalid therein - the torment Him month (14)


These are the limits of Allah, and whoever obeys Allah and His Messenger, He will admit him into Gardens beneath which rivers flow. They will abide therein forever, and that is the supreme triumph. And whoever disobeys Allah and His Messenger and transgresses His limits, then Allah will admit him into the Fire wherein he will abide forever. What a disgraceful torment! (Surah An-Nisa '13, 14)


5) The fourth way to make marriage easier and end the dowry ritual is to keep piety in mind when having a relationship.


The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:


People get married on the basis of four things


1) Wealth 2) Beauty 3) Family 4) And some people because of piety. So you must hold fast to piety.


(Bukhari, Muslim)

In another hadith, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: If a man sends a message of marriage to you whose religion and morals you are satisfied with, then marry him (your guardian) and if you do not do so, There will be great strife and disorder in the land.


(Sahih Al-Tirmidhi: 1084)


7) Revive the tradition of marrying widows and divorced women. All the wives of the Prophet, except Ayesha, were either widows or divorced. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) had his first marriage with a widow, Hazrat Khadijah. Widows are also experienced, and the cost of marriage is low. And there are many social wisdoms.


8) Husbands should remarry if they can afford to have more than one wife. In countries like India, second marriage is considered flawed, but in the eyes of Islam it is not flawed at all. Most of the Companions had multiple marriages.


9) Eliminate the money that is taken in the name of committees and associations on the occasion of marriage.

We pray to God Almighty to give the Muslim Ummah the right understanding, Amen and Amen.

www.natiquekizaban.com

Post a Comment