No data received from your website yet. صحابہ کرام کے ہوتے ہوئے یزید کوخلیفہ کیوں بنایا گیا تھا؟؟؟



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

صحابہ کرام کے ہوتے ہوئے یزید کوخلیفہ کیوں بنایا گیا تھا؟؟؟

اس سے پہلے کے پوسٹ میں ہم نے یہ لکھا تھا کہ یزید کی بیعت پر ساری امت بشمول صحابہ متفق ہو گئی تھی ۔ اور صحیح روایات سے صرف دو صحابہ کرام کے معمولی اختلاف کا

پتہ چلتاہے وہ بھی یزید کی شخصیت اور اس کے اعمال و کردار کی بنیاد پر نہیں بلکہ اس اندیشے کی بنیاد پر کہ کہیں باپ کے بعد بیٹے کو خلیفہ بنانے کی بدعت نہ ایجاد ہو جائے۔ کیونکہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے کو خلیفہ نامزد کر دیا تھا۔


لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں ہی خلیفہ کی نامزدگی کیوں کر دی اور اگر کرنی ہی تھی تو اپنے بیٹے کو ہی کیوں خلیفہ نامزد کیا۔ اور وہ بھی عبداللہ بن عمر، عبداللہ بن عباس جیسے صحابہ کرام کے رہتے ہوئے؟؟؟ 


پہلے سوال کا جواب یہ ہے کہ ایسا اس وقت کے حالات کے پیش نظر کیا گیا تھا اور ایسا کرنا ضروری بھی تھا۔ یہی اس وقت کی مصلحت کا تقاضا تھا۔ مسلمانوں کو باہمی جنگ وجدال سے بچانا تھا۔ اگر معاویہ رضی اللہ عنہ اپنی زندگی میں ہی کسی کو خلیفہ نامزد نہ کرتے بلکہ اس معاملے کو مسلمانوں کے باہمی مشورے پر چھوڑ دیتے تو اندیشہ تھا کہ لوگ فتنہ و فساد میں مبتلا ہوجاتے۔ کیونکہ اس وقت باغی تحریک کوفہ میں پوری قوت کے ساتھ موجود تھی۔ گرچہ یہ تحریک حضرت معاویہ اور زیاد رضی اللہ عنہمَا کی کاروائی سے وقتی طور پر دب گئی تھی لیکن راکھ میں چنگاریاں موجود تھیں اور آپ رضی اللہ عنہ کو یہ نظر آرہا تھا کہ آپ کی وفات کے بعد یہ چنگاریاں کبھی بھی آگ بن کر فتنے کو بھڑکا سکتی ہیں۔ اس چنگاری کو اپنی زندگی میں ہی بجھا دیں تاکہ امت میرے بعد فتنے کا شکار نہ ہوجاۓ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں ہی خلافت کی نامزدگی فرمادی۔


رہا یہ سوال کہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے اپنے بعد خلافت کی نامزدگی کے لئے اپنے بیٹے یزید کا ہی انتخاب کیوں کیا جبکہ جلیل القدر صحابہ موجود تھے؟؟؟؟؟ 


تو اگر آپ اس وقت کے حالات کا جائزہ لیں گے تو معلوم ہو جائے گا کہ سن 60ھ میں نبی ﷺ کو وفات پاۓ نصف صدی گذر چکے تھے ۔ اس نصف صدی میں سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے علاوہ نبی ﷺ کے اکابر صحابہ جو آپ کے قریبی ساتھی تھے، وفات پا چکے تھے۔ 

حضور کی وفات کے وقت جو صحابہ نوجوان تھے، وہ بھی اب ستر کے پیٹے میں تھے۔ ہاں آپ کی وفات کے موقع پر جو صحابہ بچے تھے، وہ اب پچاس ساٹھ سال کی عمر میں تھے اور ان لوگوں میں ابن عمر، ابن عباس، حسین بن علی اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم نمایاں تھے۔ اب ہم ان تمام بزرگوں کے حالات کو تفصیل سے دیکھتے ہیں۔


1۔ سب سے پہلے بزرگ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تھے جو فاروق اعظم کے بیٹے تھے اور ان کی پرورش رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہوئی تھی۔ آپ کو سیاسی سرگرمیوں سے دلچسپی نہیں تھی بلکہ اس کی بجائے آپ اپنا زیادہ وقت عبادت اور تعلیم کے میدان میں گزارتے تھے۔ کئی مرتبہ آپ کو خلیفہ بنانے کی تجویز پیش ہوئی تو آپ نے اسے مسترد کر دیا تھا۔


2۔ حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما بھی پبلک ایڈمنسٹریشن کے میدان کے آدمی نہ تھے بلکہ ان کی سرگرمیوں کا میدان علمی تھا۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے دور میں آپ بصرہ کے گورنر رہ چکے تھے لیکن اب طویل عرصہ سے ایڈمنسٹریٹو معاملات سے دور تھے۔ آپ نے مکہ میں ایک بہترین تعلیمی اور ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قائم کر رکھا تھا اور یہی پراجیکٹ آپ کی زندگی کا اب مشن بن چکا تھا۔ اس ادارے میں آپ نہایت ذہین و فطین طلباء کو مستقبل میں امت کی فکری قیادت کے لیے تیار کر رہے تھے۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ اسی ادارے نے وہ جلیل القدر عالم پیدا کیے جو اگلی نسل میں مسلمانوں کے چوٹی کے فکری و مذہبی راہنما بنے۔


3۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما ایک نہایت جلیل القدر بزرگ اور عالم تھے۔ آپ ہجرت نبوی کے بعد پیدا ہونے والے پہلے بچے تھے اور خلفاء راشدین اور خود حضرت معاویہ رضی اللہ عنہم کے زمانے میں اہم خدمات انجام دے چکے تھے۔ آپ کا معاملہ یہ تھا کہ آپ کا اثر و رسوخ صرف مکہ اور مدینہ تک محدود تھا اور آپ کو پورے عالم اسلام میں وہ اثر و رسوخ حاصل نہ تھا جو کہ خلیفہ کے لیے ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعد میں جب آپ نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تو عراق اور شام کے لوگوں نے آپ کے خلاف بغاوت کر دی۔


4۔ چوتھے شخص حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہما تھے جو کہ منصب خلافت کے لیے نہایت اہل تھے اور عالم اسلام میں آپ کی شخصیت کو مقبولیت حاصل تھی۔ افسوس کہ آپ کے معاملے میں عراق کے باغیوں نے ایک ایسا منصوبہ بنا رکھا تھا کہ جس کے باعث یہ شدید خطرہ لاحق تھا کہ یہ لوگ آپ کے ساتھ وہی معاملہ کریں گے جو اس سے پہلے آپ کے والد حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ کر چکے تھے۔


 واقعہ یہ ہے کہ اس زمانے میں عراق ایک مشکل صوبہ تھا۔ یہاں ابھی کچھ عرصہ پہلے ہی باغی تحریک کے خلاف کاروائی کی گئی تھی اور اس کے زخم ابھی تازہ تھے۔ باغی زخمی سانپ کی طرح بل کھا رہے تھے اور ان کے سینے حکومت کے خلاف بغض و عناد سے بھرے ہوئے تھے۔ ان باغیوں کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہمدردی نہیں تھی مگر اپنے اقتدار کے لیے یہ ان حضرات کو بطور سیڑھی استعمال کرنا چاہتے تھے۔ ان کے سامنے اپنے پیشروؤں کا وہی ماڈل تھا کہ خلیفہ کو کٹھ پتلی بنا کر اس کے پردے میں اپنا اقتدار قائم کیا جائے۔ اس کے لیے ان باغیوں نے حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو نظر میں رکھا ہوا تھا اور اس سے پہلے آپ کو کئی مرتبہ ترغیب دلا چکے تھے کہ آپ بغاوت کے لیے اٹھیں تو یہ ان کا ساتھ دیں گے لیکن حضرت حسین نے انہیں خاموش کر دیا تھا۔


حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی انٹیلی جنس کا نظام بہت مضبوط تھا اور وہ یقینی طور پر ان باغیوں کے عزائم سے باخبر تھے۔ اگر وہ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو نامزد کر دیتے تو اس بات کا پورا خطرہ موجود تھا کہ یہ باغی اقتدار پر قابض ہو جائیں گے۔ اہل شام ان کی مخالفت کریں گے اور خانہ جنگی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔


اس زمانے کے سیاسی حالات میں ایک اور بڑا مسئلہ یہ تھا کہ اہل شام اور بنو امیہ، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے سوا اور کسی خاندان کی حکومت کو قبول کرنے کے لیے تیار نہ تھے۔ کسی بھی اور خاندان سے اگر خلیفہ بنتا تو اس بات کا غالب امکان موجود تھا کہ شام میں بغاوت ہو جائے گی۔ شام چونکہ قیصر روم کی سرحد پر واقع تھا، اس وجہ سے وہاں کسی بھی خانہ جنگی کا رسک نہیں لیا جا سکتا تھا کیونکہ قیصر ایسے ہی موقع کی تلاش میں تھا اور اس سے پہلے بھی بار بار حملے کر چکا تھا۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ سن 64/684 میں یزید کی وفات کے فوراً بعد اہل شام میں اختلاف پیدا ہو گیا اور وہ ایک سال تک کسی خلیفہ پر متفق نہ ہو سکے تھے۔ علم عمرانیات کے بانی علامہ ابن خلدون (732-808/1332-1405) جیسے مورخ نے بھی یہی بات کہی ہے۔ لکھتے ہیں:


حضرت معاویہ نے یزید کو ولی عہد بنایا کیونکہ اگر یزید ولی عہد نہ ہوتا تو مسلمانوں میں پھوٹ پیدا ہونے کا ڈر تھا۔ کیونکہ بنو امیہ اپنے سوا کسی دوسرے کی خلافت کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔ اگر کسی غیر کو ولی عہد بنا دیا جاتا تو وہ اسے مانتے نہیں اور اس طرح اتحاد میں خلل آتا۔ 


اس مسئلے کا ایک اور پہلو بھی تھا اور وہ یہ کہ حضرات حسین، ابن عباس اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم پبلک ایڈمنسٹریشن سے کافی عرصہ سے دور تھے اور انہوں نے اپنی پوری توجہ امت کی تعلیم و تربیت اور تزکیہ نفس کی طرف وقف کر دی تھی۔ اس وجہ سے انہیں امور حکومت کا تجربہ نہ تھا۔ اس کے برعکس یزید امور حکومت کو انجام دینے میں مسلسل حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا تھا اور اس نے تجربہ حاصل کر رکھا تھا۔


یہی وہ اسباب اور فیکٹرز تھے جس کی وجہ سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنی زندگی میں ہی خلافت کی نامزدگی کرنی پڑی اور وہ بھی اپنے بیٹے یزید کی شکل میں۔ 

یزید کو خلیفہ بناۓ جانے پر ہمیں صحابی رسول حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی نیت پر شک کرنے کا کوئی حق نہیں بنتا۔ 


والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ




In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

Why was Yazid made the caliph in the presence of the Companions ???

In an earlier post, we wrote that the entire Ummah, including the Companions, had agreed on Yazid's allegiance. And only a slight difference between the two Companions from the correct traditions It turns out that this is also not based on Yazid's personality and his deeds and character, but on the fear that the innovation of making the son the caliph after the father may not be invented. Because Hazrat Amir Muawiyah had nominated his son as Caliph in his own life. But the question arises as to why Amir Mu'awiyah nominated the caliph in his lifetime and if he had to, he nominated his son as the caliph. And that too while living with the Companions like Abdullah bin Umar, Abdullah bin Abbas ??? The answer to the first question is that this was done in view of the circumstances of the time and it was necessary to do so. That was the demand of the time. The Muslims had to be saved from civil war. If Mu'awiyah had not appointed anyone as caliph in his lifetime but had left the matter to the mutual consultation of the Muslims, there was a fear that the people would have fallen into sedition and disorder. Because at that time the rebel movement was present in Kufa with full force. Although this movement was temporarily suppressed by the action of Hazrat Mu'awiyah and Ziyad, there were sparks in the ashes and he could see that after his death these sparks would never turn into fire and cause strife. Can ignite Extinguish this spark in your own life so that the Ummah does not fall prey to sedition after me. Hazrat Mu'awiyah nominated the Khilafah in his own life. As for the question, why did Hazrat Mu'awiyah choose his son Yazid for the nomination of the Khilafah after him when the Companions of Jalil-ul-Qadr were present ????? So if you look at the situation at that time, you will find that half a century had passed since the death of the Prophet in the year 60 AH. In this half-century, apart from Sa'd ibn Abi Waqqas, the great companions of the Prophet, who were his close companions, had died. The Companions who were young at the time of the Prophet's death were also now in their seventies. Yes, the Companions who were children at the time of his death were now fifty or sixty years old and Ibn Umar, Ibn Abbas, Husain bin Ali and Ibn Zubayr were prominent among them. Let us now look at the situation of all these elders in detail. 1. The first elder was Hazrat Abdullah bin Umar (RA) who was the son of Farooq Azam and was brought up before the Holy Prophet (PBUH). You were not interested in political activities, but instead spent most of your time in worship and education. Many times you were offered to be the caliph, but you rejected it. 2. Hazrat Abdullah Ibn Abbas (RA) was not a man in the field of public administration but his field of activity was academic. In the time of Hazrat Ali (RA) he had been the Governor of Basra but now he has been away from administrative affairs for a long time. You had established an excellent educational and research institute in Mecca and this project had now become the mission of your life. In this institution, you were preparing very intelligent and resourceful students for the intellectual leadership of the Ummah in the future. Thus, we see that this same institution produced the glorious scholars who became the top intellectual and religious leaders of the next generation of Muslims. 3. Hazrat Abdullah bin Zubair (RA) was a very glorious saint and scholar. He was the first child born after the Prophet's migration and had performed important services in the time of the Rightly Guided Caliphs and Hazrat Mu'awiyah himself. Your point was that your influence was limited to Makkah and Madinah and you did not have the influence that is necessary for the caliph in the whole Islamic world. That is why later, when you declared your caliphate, the people of Iraq and Syria revolted against you. 4. The fourth person was Hazrat Hussain bin Ali (RA) who was very qualified for the position of Khilafah and his personality was popular in the Islamic world. It is a pity that in your case, the Iraqi rebels had a plan that posed a serious threat that they would deal with you as they did with your father, Ali. Had done The fact is that Iraq was a difficult province at that time. The insurgent movement had recently been cracked down on and its wounds were still fresh. The rebels were biting like wounded snakes and their chests were full of hatred against the government. These rebels did not sympathize with the descendants of Hazrat Ali (RA) but they wanted to use them as a stepping stone for their power. In front of them was the same model of their predecessors to make the caliph a puppet and establish their power behind his back. For this, the rebels kept an eye on Hazrat Hussain (RA) and before that they had persuaded him many times that if you rise up for rebellion, they will support him, but Hazrat Hussain silenced them. Was Mu'awiyah's intelligence system was very strong and he was certainly aware of the intentions of these rebels. If they had nominated Hazrat Hussain (RA), there was a real danger that these rebels would seize power. The Syrians will oppose them and the civil war will resume

Another major problem in the political situation of that time was that the people of Syria and the Umayyads were not ready to accept the rule of any family except Hazrat Mu'awiyah. If a caliph came from another family, there was a strong possibility that there would be an uprising in Syria. Since Syria was located on the border of Caesar Rome, there was no risk of a civil war because Caesar was looking for such an opportunity and had carried out repeated attacks before. Proof of this is that immediately after Yazid's death in 64/684, the Syrian people became divided and could not agree on a caliph for a year. Historians such as Allama Ibn Khaldun (732-808 / 1332-1405), the founder of sociology, have said the same thing. Writes:


Hazrat Muawiyah made Yazid the Crown Prince because if Yazid was not the Crown Prince, there was a fear of division among the Muslims. Because the Umayyads did not recognize the caliphate of anyone other than themselves. If someone else was made the crown prince, they would not accept him and thus the alliance would be disrupted.


There was another aspect of this problem and that is that Hazrat Hussain, Ibn Abbas and Ibn Zubayr were far away from public administration and they devoted their entire attention to the education and training of the Ummah and self-purification. Was Because of this he had no experience in government affairs. On the contrary, Yazid was constantly with Mu'awiyah in carrying out the affairs of the government and he had gained experience.


These were the reasons and factors due to which Hazrat Mu'awiyah had to nominate the Khilafah in his own life and that too in the form of his son Yazid.


When Yazid is made the caliph, we have no right to doubt the intention of the Companion of the Holy Prophet, Mu'awiyah.


Wa-Assalam o Alaikum warahmatullah-e-wabarakatohu

https://www.natiquekizaban.com/

https://www.youtube.com/channel/UCxG3_uLHpR93rwtW-RCK3QA

Post a Comment