No data received from your website yet. عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی شہادت


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

محرم الحرام کا مہینہ شروع ہونے والا ہے، اور خاص کر 10 محرم کی تاریخ تمام لوگوں کو تقریباً یاد ہوتیں. ہیں مگر اس سے پہلے اور اس کے بعد کی تاریخ کو عام و خاص سب نے فراموش کر دیا ہے. آئیے آپ کو یاد دلاؤں کہ، 18 ذی الحج کی تاریخ پڑھیں تو ایک ایسی شھادت دکھائی دیتی ہے جسمیں شھید ہونیوالے کا نام حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے

جی ہاں__ وہی عثمانؓ جنہیں ہم ذالنورین کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جسے ہم داماد مصطفیؐ کہتے ہیں 

وہہ عثمان جسے ہم ناشر قرآن کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جسے ہم خلیفہ سوئم کہتے ہیں 

وہی عثمانؓ جو حضرت علیؓ کی شادی کا سارا خرچہ اٹھاتے ہیں 

 وہی عثمان جسے جامع القرآن کہا جاتا ہے 

وہی عثمانؓ جسکی حفاظت کیلئے حضرت علیؓ اپنے بیٹے حضرت حسینؓ کو بھیجتے ہیں

وہی عثمانؓ جسے جناب محمد الرسول اللہؐ کا دوہرا داماد کہتے ہیں 

خیر یہ باتیں تو آپکو طلبا خطبا حضرات بتاتے رہتے ہیں 

کیونکہ حضرت عثمانؓ کی شان تو بیان کی جاتی 

حضرت عثمانؓ کی سیرت تو بیان کیجاتی ہے 

حضرت عثمانؓ کی شرم حیا کے تذکرے کئے جاتے ہیں انکے قبل از اسلام اور بعد از اسلام کے واقعات سنائے جاتے ہیں لیکن بد قسمتی ہے یہ کہ انکی مظلومیت کو بیان نہیں کیا جاتا انکی دردناک شھادت کے قصہ کو عوام کے سامنے نہیں لایاجاتا

تاریخ کی چیخیں نکل جائیں اگر عثمانؓ کی مظلومیت کا ذکر کیا جائے ہر عالم، ہر خطیب مسجد کی محراب اور جلسہ گاہوں سے چیخ چیخ کر کہتا ہے  کہ عثمان وہ مظلوم تھا 

جسکا 40 دن پانی بند رکھا گیا آج وہ عثمان پانی کو ترس رہاہے جو کبھی امت کیلئے پانی کے کنویں خریدا کرتاتھا 

حضرت عثمانؓ قید میں تھے تو پیاس کی شدت سے جب نڈھال ہوئے تو آواز لگائی ہے کو جو مجھے پانی پلائے ؟ 

حضرت علیؓ کو پتہ چلا تو مشکیزہ لیکر علیؓ عثمان ؓ کا ساقی بن کر پانی پلانے آرہے ہیں 

ہائے ۔۔۔ آج کربلا میں علی اصغر پر برسنے والے تیروں کا ذکر تو ہوتا ہے لیکن حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر برسنے والے تیروں کا ذکر نہیں ہوتا باغیوں نے حضرت علیؓ کے مشکیزہ پر تیر برسانے شروع کئے تو علیؓ نے اپنا عمامہ ہوا میں اچھالا تاکہ عثمانؓ کی نظر پڑے اور کل قیامت کے روز عثمانؓ اللہ کو شکایت نا لگاسکے کہ اللہ میرے ہونٹ جب پیاسے تھے تو تیری مخلوق سے مجھے کوئی پانی پلانے نا آیا

کربلا میں حسینؓ کا ساقی اگر عباس تھا 

تو مدینہ میں عثمانؓ کا ساقی علیؓ تھے

اس عثمانؓ کو آج 40 دن ہوگئے ایک گھر میں بند کیئے ہوئے جو عثمانؓ مسجد نبوی کیلئے جگہ خریدا کرتاتھا

آج وہ عثمانؓ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نماز نہیں ادا کرسکتا، جسکی محفل میں بیٹھنے کیلئے صحابہ جوق  درجوق آیاکرتے تھے 0

 چالیس دن گزر گئے اس عثمانؓ کو کھانہ نہیں ملا جو اناج  سے بھرے  اونٹ نبیؐ کی خدمت میں پیش کردیا کرتاتھا

آج اس عثمان کی داڑھی کھینچی جارہی ہے جس عثمان سے آسمان کے فرشتے بھی حیاکرتے تھے 

آج اس عثمانؓ پر ظلم کیا جارہا ہے جو کبھی غزوہ احد میں حضور نبی کریمؐ کا محافظ تھا 

آج اس عثمانؓ۔کا ہاتھ کاٹ دیا گیا جس ہاتھ سے آپؐ کی بیعت کہ تھی 

ہائے عثمان میں پوری طرح تیری شھادت کو بیان کردوں تو دل پھٹ جائیں آنکھیں نم ہوجائیں 

آج اس عثمانؓ کے جسم پر برچھی مار کر لہو لہان کردیا گیا جس عثمان نے بیماری کی حالت میں بھی بغیر کپڑوں کے کبھی غسل نہ کیا تھا

آج آپؐ کی 2 بیٹیوں کے شوہر کو ٹھوکریں ماری جارہی ہے اٹھارہ ذی الحج 35 ھجری ہے جمعہ کا دن ہے حضرت عثمان روزہ کی حالت میں ہیں باغی دیوار پھلانگ کر آتے ہیں اور حضرت عثمانؓ کی داڑھی کھنچتے ہیں برا بھلا کہتے ہیں ایک باغی پیٹھ پر برچھی مارتاہے ایک باغی لوہے کا آہنی ہتھیار سر پر مارتاہے ایک تلوار نکالتا ہے حضرت عثمانؓ کا ہاتھ کاٹ دیتاہے وہی ہاتھ جس ہاتھ سے آپ کی بیعت کی تھی قرآن سامنے پڑا تھا خون قرآن پر گرتا ہے تو قران بھی عثمانؓ کی شھادت کا گواہ بن گیا، فسیکفیکہم اللہ، عثمانؓ زمین پر گر پڑے تو عثمانؓ کو ٹھوکریں مارنے لگے جس سے آپکی پسلیاں تک ٹوٹ گئیں حضرت عثمانؓ باغیوں کے ظلم سے شھید ہوگئے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون 

مدینہ منورہ کے جنت البقیع میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالی کی قبر مبارک موجود ہے ۔۔


In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

The month of Muharram is about to begin, and almost everyone remembers the date of Muharram 10 in particular. But the history before and after it has been forgotten by everyone in general and in particular. Let me remind you that if you read the history of 18 Dhul-Hijjah, you will see a martyrdom in which the name of the martyr is Hazrat Usman Ghani.

Yes, the same Uthman whom we call Zal Noorin

The same Usman whom we call son-in-law Mustafa

The same Uthman whom we call the publisher of the Qur'an

The same Uthman whom we call the third caliph

The same Uthman who bears all the expenses of Hazrat Ali's marriage

The same Uthman who is called Jami-ul-Quran

The same Usman for whose protection Hazrat Ali sends his son Hazrat Hussain

The same Uthman who is called the double son-in-law of the Holy Prophet Muhammad

Well, these are the things that students and sermons keep telling you

Because the glory of Hazrat Uthman would have been mentioned

The biography of Hazrat Uthman is narrated

Uthman's shame is mentioned before and after Islam but unfortunately his oppression is not mentioned and the story of his painful martyrdom is not brought before the people.

Let the cries of history be heard if the oppression of Uthman is mentioned.

Whose water was shut off for 40 days. Today, Uthman is longing for water.

Hazrat Uthman was in captivity.

When Hazrat Ali (AS) found out, he came to drink water as a butler of 'Uthman (AS).

Hi Today, in Karbala, the arrows that rained on Ali Asghar are mentioned, but the arrows that rained on Ali's mushkizah are not mentioned. And on the Day of Resurrection, 'Uthman should not complain to Allah that when my lips were thirsty, no water came to me from Your creation.

If Abbas was the butler of Hussain in Karbala

So Ali was Uthman's butler in Madinah

It has been 40 days since 'Uthman was locked up in a house where' Uthman used to buy space for the Prophet's Mosque.

Today, he cannot pray in the mosque of Uthman, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him).

Forty days later, 'Uthman, who used to offer camels full of grain in the service of the Prophet, did not get any food.

Today, the beard of 'Uthman is being pulled, which even the angels of heaven used to be ashamed of.

Today, Uthman, who was once the protector of the Holy Prophet in the battle of Uhud, is being persecuted

Today, the hand of 'Uthman, with whom he had pledged allegiance, was cut off

O Uthman, if I fully narrate your martyrdom, my heart will be broken and my eyes will be wet

Today, blood was shed on the body of 'Uthman, who had never bathed without clothes, even though he was ill.

Today, the husband of your two daughters is being stumbled upon. Eighteen Dhul-Hijjah is 35 AH. It is a Friday. Hazrat Uthman is in a state of fasting. A spear strikes, a rebel strikes an iron weapon on the head, draws a sword, cuts off the hand of Hazrat Uthman, the same hand with which he pledged allegiance, the Qur'an was in front of him When Uthman fell to the ground, he started kicking Uthman, which broke his ribs. Uthman was martyred by the rebels

To Allah we belong and to Him we shall return

There is a blessed tomb of Hazrat Uthman bin Affan in Janat Al-Baqi 'of Madinah.

Post a Comment