No data received from your website yet. امہات المومنین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں

 


امھات المومنین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج رضی اللہ عنہن کو ازواج مطہرات کہا جاتا ہے اور قرآن مجید نے انہیں امہات المومنین یعنی اہلِ ایمانکی مائیں کہہ کر مخاطب کیا ہے

ازواج

مطہرات کی کل تعداد تیرہ (11) ہے، جبکہ بیک وقت گیارہ (9) ازواج آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں رہی ہیں۔ ذیل میں ان کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے:


ام المؤمنین سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا

سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا عام الفیل سے پندرہ (15) سال پہلے 68 قبل ہجری میں مکہ میں پیدا ہوئیں۔ آپ کا نام خدیجہ اور لقب طاہرہ ہے۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے والد خویلد بن اسد ہیں اور والدہ کا نام فاطمہ ہے۔ آپ مکہ کی ایک مالدار خاتون تھیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آنے سے پہلے آپ کا نکاح پہلے ابوہالہ بن بناش تمیمی اور پھر عتیق بن عابد مخزومی سے ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد 40 اور بعض روایات کے مطابق 45 برس کی عمر میں آپ رضی اللہ عنہا حرم نبوت میں داخل ہوئیں، اس وقت آقائے کائنات صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 25 سال تھی۔ پاکیزہ اخلاق کی بدولت آپ رضی اللہ عنہا طاہرہ کے لقب سے مشہور تھیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان نبوت پر، نبوت کی تصدیق کے ساتھ سب سے پہلے اسلام لانے کی سعادت بھی سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کو حاصل ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آنے کے بعد 25 برس تک زندہ رہیں اور نبوت کے دسویں سال 3 قبل ہجری کو مکہ میں آپ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا۔


سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا پہلی خاتون تھیں جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئيں۔


ام المؤمنین سیدہ سودہ بنت زمعہ عامریہ رضی اللہ عنہا

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے وصال کے بعد سیدہ سودہ بنت زمعہ سے 7 رمضان (بعض روایات کے مطابق شوال) سن 10 نبوی کو مکہ میں نکاح کیا۔ نکاح کے وقت حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرمبارک 50 سال تھی۔ ام المؤمنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا قریش کے قبیلے عامر بن لوی سے تعلق رکھتی تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کی پہلی شادی سکران بن عمرو سے ہوئی، جن کے انتقال پر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ ام المؤمنین سیدہ سودہ بنت زمعہ عامریہ رضی اللہ عنہا کا وصال حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے زمانۂ خلافت میں ہوا۔ سخاوت و فیاضی ام المؤمنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کے اوصاف کے نمایاں پہلو تھے۔


ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا خلیفہ راشد اوّل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں اور آپ کی والدہ کا نام زینب ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا لقب صدیقہ اور کنیت ام عبداللہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آپ رضی اللہ عنہا کا نکاح ہجرت مدینہ سے پہلے ہوا، جبکہ ہجرت کے پہلے سال آپ کی رخصتی ہوئی۔ رخصتی کے وقت سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی عمرِ مبارک 11 یا 13 سال اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر 54 سال تھی۔ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا وصال 58 ہجری میں بنوامیہ کے دورِ حکومت میں ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہا عورتوں میں سب سے زيادہ فقیہہ اور صاحب علم تھی۔ بےشمار احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں۔ رخصتی کے وقت سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی عمرِ مبارک سے متعلق وضاحت کے لیے ملاحظہ کیجیے:



ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا

سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا خلیفہ راشد دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی ہیں اور آپ کی والدہ کا نام زینب بنت مظعون ہے جو مشہور صحابی عثمان بن مظعون کی بہن تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا نے اپنے والدین اور شوہر خنیس بن خذافہ رضی اللہ عنہم کے ہمراہ اسلام قبول کیا مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوہ بدر میں آپ رضی اللہ عنہا کے شوہر زخمی ہوئے اور انہی زخموں کی وجہ سے شہادت پائی۔ غزوۂ بدر میں شوہر کی شہادت کے بعد حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا 3 ہجری کو رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آئیں۔ نکاح کے وقت حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک 56 سال، جبکہ ام المؤمنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کی عمر 21 سال تھی۔ آپ رضی اللہ عنہا کا وصال شعبان 45 ھجری میں مدینہ منورہ میں ہوا۔


ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ بنت ابی سفیان رضی اللہ عنہا

حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام رملہ ہے اور آپ ابوسفیان بن حرب کی صاحبزادی ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کی والدہ صفیہ بنت العاص حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح عبیداللہ بن جحش سے ہوا اور آپ نے عبیداللہ کے ہمراہ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ عبیداللہ کے انتقال کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نجاشئ حبشہ کے ذریعے آپ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام بھجوایا جو انہوں نے قبول کیا۔ نجاشی نے 6 ھجری میں سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اور رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نکاح پڑھایا اور حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے 400 اشرفی حق مہر ادا کیا۔ نکاح کے وقت ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی عمر 36 سال اور رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِ مبارک 59 سال تھی۔ حرمِ نبوی میں آنے کے بعد آپ رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ تشریف لائیں اور 44 ھجری میں آپ کا وصال ہوا۔


ام المؤمنین سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا

سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح 3 ہجری میں 30 سال کی عمر میں ان کے پہلے شوہر عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ کی غزوۂ احد میں شہادت کے بعد رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوا۔ نکاح کے وقت حضور صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِ مبارک 56 سال تھی۔ فقراء اور مساکین کے ساتھ فیاضی کی وجہ سے آپ رضی اللہ عنہ ام المساکین کے لقب سے مشہور ہیں۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نکاح کے صرف چند ماہ بعد ہی ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا وصال ہوگیا۔ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ پڑھائی اور آپ جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔


ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا نام ہند اور کنیت ام سلمہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا قریش کے خاندان بنو مخزوم ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کے والد ابوامیہ مخزومی مکہ کے ثروت مند افراد میں سے تھے۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد مخزومی سے ہوا۔ آپ رضی اللہ عنہا اوائلِ اسلام ہی میں اپنے شوہر کے ہمراہ ایمان لائیں اور ہجرت حبشہ میں ان کا ساتھ دیا۔ ہجرت مدینہ کے بعد ابوسلمہ رضی اللہ عنہ غزوہ احد میں شہید ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ رضی اللہ عنہا کو پیغامِ نکاح بھیجا، چنانچہ 4 ہجری میں آپ حرم نبوی میں داخل ہوئیں۔ نکاح کے وقت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِ مبارک 57 سال اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی عمر 26 سال تھی۔


ام المؤمنین سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا

حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا اصل نام برّہ اور کنیت ام الحکم ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا کے والد جحش بن رباب اور والدہ امیمہ تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کی دو بیوہ بھابھیاں ام حبیبہ بنت ابی سفیان (زوجہ عبیداللہ بن جحش) اور زینب بنت خزیمہ (زوجہ عبداللہ بن جحش) رضی اللہ عنہما بھی ازواج مطہرہ میں شامل تھیں۔


حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا پہلا نکاح حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے ہوا جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے۔ دونوں کے تعلقات خوشگوار نہ رہ سکے تو حضرت زید بن حارثہ نے طلاق دے دی اور حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کیا۔ نکاح کے وقت ام المؤمنین سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی عمر 35 یا 36 سال اور رسول اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِ مبارک 58 یا 59 سال تھی۔ حضرت زینب رضی اللہ عنہا کا انتقال حضرت عمر فاروق کے زمانۂ خلافت میں ہوا۔


ام المؤمنین سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا

سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام برّہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا قبیلہ بنی مصطلق کے سردار حارث بن ابی ضرار کی بیٹی تھیں۔ آپ رضی اللہ عنہا کی پہلی شادی اپنے قبیلے کے ایک نوجوان مسافح بن صفوان سے ہوئی تھی جو مسلمانوں اور بنی مصطلق کے درمیان ہونے والی جنگ میں مارے گئے اور حضرت جویریہ کنیز بنا لی گئیں۔ اسیری کے دوران حضرت جویریہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ سے امداد کی درخواست کی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رقم ادا کر دی اور آپ کو نکاح کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ چنانچہ شعبان 6 ھجری میں آپ رضی اللہ عنہا 25 سال کی عمر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عقد میں آگئیں۔ نکاح کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمرِ مبارک 58 برس تھی۔ ام المؤمنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا انتقال 50 ہجری میں ہوا۔


ام المؤمنین سیدہ صفیہ بنت حی رضی اللہ عنہا

سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام زینب ہے۔ آپ رضی اللہ عنہا قبیلہ بنونضیر کے سردار حی بن اخطب کی بیٹی اور قریظہ کے رئیس کی نواسی تھیں۔ ام المؤمنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی پہلی شادی مشکم القرظی سے ہوئی۔ اس سے طلاق کے بعد کنانہ بن ابی الحقیق کے نکاح میں آئیں جو جنگ خیبر میں قتل ہوا۔ حضرت صفیہ جنگ میں گرفتار ہو کر آئیں۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے انہیں آزاد کر کے ان سے نکاح کیا۔ نکاح کے وقت رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرمبارک 59 برس جبکہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی عمر 17 سال تھی۔ آپ رضی اللہ عنہا کا وصال 50 ھجری میں ہوا۔


ام المؤمین سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا

ام المؤمین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام برّہ ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کے والد حارث بن حزن اور والدہ ہند بنت عوف تھیں۔ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا کی پہلی شادی مسعود بن عمرو سے ہوئی، ان سے علیحدگی کے بعد ابورہم بن عبدالعزیٰ کے نکاح میں آئیں۔ 7 ھجری میں ابورہم کی وفات کے بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عقدِ نکاح میں آئیں۔ نکاح کے وقت آپ رضی اللہ عنہا کی عمر 27 برس اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِمبارک 60 برس تھی۔صحیح ترین قول کے مطابق آپ رضی اللہ عنہا کا وصال 51 ھجری میں ہوا۔


ان کے بارے میں اختلاف یہ کہ یہ زوجہ ہیں یا باندی) واللہ اعلم بالصواب)

ام المؤمنین سیدہ ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا

شاہِ مقوقس نے باندی کے طور پر ماریہ بنت شمعون قبطیہ کو رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا،اس وقت رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمرِمبارک 59 سال تھی۔ سیدہ ماریہ قبطیہ کے بطن سے آقا علیہ السلام کے صاحبزادے حضرت ابراہیم پیدا ہوئے۔ آپ رضی اللہ عنہا کا وصال 16 ہجری میں ہوا۔




The mothers of the believers are the wives of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him).

In the name of God, Most Gracious, Most Merciful.

۔ The wives of the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) are called the wives of the purified ones, and the Qur'aan refers to them as the mothers of the believers. Spouses The total number of purifiers is yours (11), while at the same time eleven (9) wives are married to the Holy Prophet (sws). Here is a brief introduction: Umm Al-Mu'minin Syed Khadija bint Khuwaylid Syeda Khadija (RA) was born in 68 AH, fifteen (15) years before the common elephant. Your name is Khadija and your title is Tahira. Khadijah's father is Khuwaylid bin Asad and her mother's name is Fatima. You are a rich woman from Mecca. In the marriage of the Holy Prophet (sws), he first married Abu Hala bin Bina Tamimi and then Atiq bin Abid Makhzumi. After 40 and according to some traditions, at the age of 45, he enters the Haram of the Prophet. At that time, the Lord of the Universe, the Holy Prophet, was 25 years old. Thanks to her pure morals, she is known as Tahira. The Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) proclaimed Prophethood. Khadijah was the first to bring Islam. The Holy Prophet (sws) traveled 25 years after his marriage and 3 years before the tenth year of the Prophet (sws). Syeda Khadija (RA) was the first woman to marry the Holy Prophet (PBUH). Umm Al-Mu'minin Sayyid Soodah bint Zama Amariyah The Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) married Siddiqa bint Zam'a 7 Ramadaan (Shawwaal according to some traditions) after Syeda Khadijah (ra). At the time of marriage, the Holy Prophet (sws) was 50 years old. Umm Al-Mu'minin Siddiqah belongs to the tribe of Amir bin Bada of the Quraysh. She was first married to Sukran bin Amr. She got married to the Holy Prophet (sws). Umm Al-Mu'minin Syed Sooda bint Zamiyah Amiri passed away during the caliphate of Hazrat Umar Farooq. Generosity and generosity were the hallmarks of Umm Al-Mu'minin. Umm Al-Mu'minin Syeda Ayesha Siddiqah Syeda Ayesha is the daughter of Khalifa Rashid and Hazrat Abu Bakr Siddiq and her mother's name is Zainab. Hazrat Ayesha's title is Siddiqah and her surname is Umm Abdullah. He was married to the Holy Prophet (sws) before the migration to Madinah, while the migration took place in the first year. At the time of her departure, Ayesha Siddique was 11 or 13 years old and the Holy Prophet (sws) was 54 years old. Umm Al-Mu'minin Ayesha passed away in 58 AH during the reign of Binawamiya. She was the most learned and learned woman among the women. Countless hadiths have been narrated from him. Congratulations to Ayesha on her departure. Umm Al-Mu'minin Syed Hafsa bint Umar Syeda Hafsa is the daughter of Hazrat Umar Farooq, the second caliph of Rashid, and her mother's name is Zainab bint Mazoon, who is the sister of Sahabi Usman bin Mazoon. She converted to Islam from her parents and husband Khanis bin Khuzafa. In the Battle of Badr, her husband was wounded and was martyred due to annual wounds. After the martyrdom of her husband in the Battle of Badr, Hazrat Hafsa (RA) entered into the marriage contract of the Holy Prophet (PBUH) on 3 AH. At the time of marriage, the Holy Prophet was 56 years old, while Umm Al-Mu'minin Syed Hafsa was 21 years old. He passed away in Madinah in Sha'ban 45 AH. Umm Al-Mu'minin Sayyid Umm Habiba bint Abi Sufyan Hazrat Umm Habiba's real name is Ramla and she is the daughter of Abu Sufyan bin Harb. From the mother of Safiyya bint Al-Aas, the mother of the Holy Prophet (sws). He got married to Obaidullah bin Jahsh on the day of his marriage and he migrated to Obaidullah towards Abyssinia. After Obaidullah, the Holy Prophet (sws) sent a message of marriage to Najasi Abyssinia which he accepted. Najashi performed the marriage ceremony of Syed Umm Habiba and the Holy Prophet (PBUH) in 6 AH and the Holy Prophet (PBUH) paid 400 Ashrafs. At the time of marriage, Umm Al-Mu'minin Syed Umm Habiba was 36 years old and the Holy Prophet (PBUH) was 59 years old. After the Haram of the Prophet, he visited Madinah and died in 44 AH.


Umm Al-Mu'minin Syeda Zainab bint Khazeema


Syeda Zainab bint Khazeema (RA) was married in 3 AH at the age of 30 after the martyrdom of her first husband Abdullah bin Jahsh (RA) in the battle of Uhud. At the time of marriage, the Holy Prophet (sws) was 56 years old. He is known as Umm Al-Masakin because of his generosity towards the poor and the needy. Only a few months after her marriage to the Holy Prophet (sws), Umm Al-Mu'minin Syeda Zainab passed away. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) offered the funeral prayer for her and she was buried in Janat al-Baqi '.



Umm Al-Mu'minin Syeda Umm Salma, may Allah be pleased with her


Syeda Umm Salma's name is Hind and her surname is Umm Salma. You are the family of Banu Makhzoom of Quraysh. He was one of the wealthiest people in Makkah. Syeda Umm Salma's first marriage was to Abu Salma Abdullah bin Abdul Asad Makhzumi. She believed with her husband in the early days of Islam and accompanied him in the migration to Abyssinia. After the migration to Madinah, Abu Salma was martyred in the battle of Uhud. At the time of marriage, the Holy Prophet (sws) was 57 years old and Syeda Umm Salma was 26 years old.



Umm Al-Mu'minin Syeda Zainab bint Jahsh


Hazrat Zainab's real name is Bara and her surname is Umm Al-Hakam. She was the father of Jahsh bin Rabab and the mother of Amima. His two widowed sisters-in-law, Umm Habiba bint Abi Sufyan (wife of Obaidullah bin Jahsh) and Zainab bint Khazeema (wife of Abdullah bin Jahsh) were also among the wives of the Holy Prophet.


Hazrat Zainab (RA) was first married to Hazrat Zaid bin Haritha (RA) who was a freed slave of the Holy Prophet (PBUH). When the relationship between the two could not be happy, Hazrat Zaid bin Haritha divorced him and the Holy Prophet (sws) married Hazrat Zainab. At the time of marriage, Umm Al-Mu'minin Syeda Zainab was 35 or 36 years old and the Holy Prophet (PBUH) was 58 or 59 years old. Hazrat Zainab passed away during the caliphate of Hazrat Umar Farooq.


Umm Al-Mu'minin Syeda Jawariya bint Harith


Syeda Jawariya's real name is Bara. She was the daughter of Harith bin Abi Zarar, the chief of the tribe of Bani Mustaliq. She was first married to a young Musafih bin Safwan of her tribe who was killed in a battle between the Muslims and the Bani Mustaliq and was made a slave of Hazrat Jawariya. During her captivity, Hazrat Jawariya (RA) came to the service of the Holy Prophet (PBUH) and asked him for help. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) paid the money and invited you to the marriage, which he accepted. Therefore, in Sha'ban 6 AH, at the age of 25, she got married to the Holy Prophet (sws). At the time of marriage, the Holy Prophet (sws) was 58 years old. Umm Al-Mu'minin Syeda Jawariya passed away in 50 AH.



Umm Al-Mu'minin Syeda Safia bint Hayy, may Allah be pleased with her


Syeda Safia's real name is Zainab. She was the daughter of Hayy bin Akhtab, the chief of the tribe of Banu Nuzair, and the granddaughter of the chief of Qurayzah. Umm Al-Mu'minin Syeda Safia was first married to Mushkam Al-Qarzi. After her divorce, she married Kanana ibn Abi al-Haqiq, who was killed in the battle of Khyber. Hazrat Safia came captured in the war. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) freed her and married her. At the time of marriage, the age of the Holy Prophet (sws) was 59 years while that of Safia was 17 years. He passed away in 50 AH.


Umm Al-Mu'min Syeda Maimuna bint Harith


The real name of Umm Al-Mu'min is Syeda Maimuna. Her father was Harith bin Hazan and her mother was Hind bint Awf. Hazrat Maimuna was first married to Masood bin Amr. After separating from him, she got married to Abu Rahm bin Abdul Aziz. After the death of Abu Rahm in 7 AH, they came to the marriage contract of the Holy Prophet (sws). At the time of marriage, he was 27 years old and the Holy Prophet (sws) was 60 years old. According to the most accurate statement, he passed away in 51 AH.



The difference between them is whether they are wives or captives (Allah knows best).


Umm Al-Mu'minin Syeda Maria Coptic


King Muqawqas sent Maria bint Shimon Coptic as a slave to the service of the Holy Prophet (sws). At that time, the Holy Prophet (sws) was 59 years old. Hazrat Ibrahim, the son of Aqa (as) was born from the womb of Syeda Maria Coptic. He passed away in 16 AH.



Post a Comment