No data received from your website yet. دنیا کی خوبصورت عورتیں (کام یا آرام)


 بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اللہ تعالیٰ کے مقبول بندے دنیا میں بہت کام کر گئے… کتنی خوبصورت اور حسین زندگیاں تھیں… ان حضرات وخواتین کی… آج ہم ان کے واقعات پڑھتے ہیں تو جسم میں بجلی دوڑنے لگتی ہے… انہوں نے اتنا جہاد کیا کہ … علاقوں کے علاقے فتح کرلیے… اب ان علاقوں میں دین کا جو کام بھی ہوتا ہے… اس کا اجر … ان فاتحین کو بھی ملتا ہے… اب وہ مزے کرتے ہوں گے اور خوب عیش اڑاتے ہوں گے… تھوڑا سا سوچئے کہ وہ بھی اگر… سوتے رہتے، مال جمع کرتے رہتے، اپنے نفس کے چکروں میں پڑے رہتے، ہر وقت مسلمانوں کو توڑنے کی سازشیں کرتے رہتے تو … وہ اتنا اونچا کام کرسکتے تھے؟… ان حضرات نے اخلاص کے ساتھ ایسی محنت کی کہ … کافروں کے علاقے چھین کر… انہیں ’’اسلامی سلطنت‘‘ کا حصہ بنایا… اور وہاں اسلام نافذ کیا… جبکہ ہم لوگ… ’’اسلامی امارت‘‘ کی بھی حفاظت نہ کرسکے… اور وہ دن دھاڑے ہم سے چھین لی گئی… آخر کچھ کھوٹ، قصور، شرارت، کمی… اور غلطی تو ہمارے اندر ضرورہے… ورنہ اس زمانے کے نفس پرست کافر… اور بزدل منافق کبھی ہم پر غالب نہیں آسکتے تھے… کاش یہی بات سوچ کر… ہماری سستی اور غفلت دور ہوجائے… ماضی کے لوگوں نے… دین کی کیسی کیسی خدمات سرانجام دیں… ہم ان کے حالات پڑھتے ہیں تو سر چکرانے لگتا ہے… یا اللہ وہ بھی تیرے بندے تھے… انہیں بھی بھوک، نیند اور شہوت ستاتی ہوگی… پھر وہ اتنا کام کیسے کر گئے کہ صدیاں گزر گئیں… مگر… دنیا آج بھی ان کے علم ان کی کتابوں… اور ان کی تحقیق کی محتاج ہے… ان میں سے بعض نے تو اتنا کچھ لکھ لیا کہ اگر ہم اسے نقل کرنے لگیں تو زندگی گزر جائے… پھر وہ حضرات… خوب قرآن پاک بھی پڑھتے تھے، ذکر بھی صبح و شام کرتے تھے… راتوں کو جاگ جاگ کر نوافل بھی ادا کرتے تھے… ان کی کئی کئی شادیاں بھی تھیں… مگر پھر بھی… وہ اتنا کام کرگئے کہ اب تک … ان کا کام زندہ ہے… اور ان کا اجر جاری ہے… پھر عجیب بات یہ ہے کہ… ان کو جتنی قوت اور طاقت ملتی گئی وہ اسے دین کے کاموں میں صرف کرتے گئے… ان میں سے کسی نے بھی پیچھے مڑنے… یا رکنے کا ارادہ نہیں کیا… بلکہ… مسلسل اپنی محنت بڑھاتے گئے… اور اللہ پاک کے دئیے ہوئے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتے گئے… آپ ایک حسین اور خوبصورت عورت کو ہی لے لیجئے… ایک ہزار سال سے زیادہ کا عرصہ بیت گیا… مگر… کوئی بھی مؤرخ جب تاریخ لکھنے بیٹھتا ہے تو … اس خاتون کو سلام کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا… کوئی بھی عراق کی تاریخ لکھتا ہے تو اسے اس ’’عورت‘‘ پر کئی صفحات لکھنے پڑتے ہیں… کوئی حرمین شریفین کی تاریخ لکھتا ہے تو اسے… اس عورت کی خدمات کا اعتراف کرنا پڑتا ہے… کوئی دنیا بھرکے اہم کارناموں کی فہرست بناتا ہے تو اسے… اس عورت کو خراج تحسین پیش کرنا پڑتا ہے… کوئی مصنف دنیاکے کامیاب اور بامراد افراد کے نام جمع کرتا ہے تو اسے اس عورت کا نام اونچی فہرست میں لکھنا پڑتا ہے… علم ہو یا خدمت خلق… ذہانت ہو یا نیکی ہر باب میں اس عورت کو یاد رکھاجاتا ہے…


آخر کیوں؟… دنیا میں خوبصورت عورتیں تو بے شمار ہیں… اور ان کی تاریخ… زیادہ اچھی نہیں ہے… ان میں سے اکثر کا تذکرہ… سستی، فتنہ پرستی… اور بے حیائی کے عنوان سے کیا جاتا ہے… مگر… خلیفہ ہارون الرشید کی بیوی ’’زبیدہؒ ‘‘ … دنیا کی وہ ’’کامیاب عورت‘‘ ہے جس نے سعادت اور ہمت کی ہر چوٹی کو سر کیا… اور دین کی ہر گھاٹی کو عبور کیا… اگر وہ بدنصیب ہوتی تو بس اپنے خاوند پر اپنے حسن کا جال پھینک کر… اسے … قابو میں رکھنے… اور اپنی سوکنوں پر برتری پانے میں… اپنی ساری زندگی برباد کرلیتی… یا … ہر وقت مال گنتی رہتی… اور اسے اپنی اولاد کیلئے چھوڑ کر مر جاتی… لیکن ایسا نہیں ہوا… اللہ پاک نے اسے اچھی شکل… اور بہترین دماغ دیا تو اس نے خود کو… اللہ پاک کی رضا کیلئے وقف کردیا… اس نے اپنے حسن وجمال پر فخر نہیں کیا… اور نہ اسے دنیا پانے کا ذریعہ بنایا… اس نے شکر کیا… اور وہ اللہ تعالیٰ کی ہوگئی… جب وہ اللہ کی ہوگئی تو اللہ تعالیٰ نے دنیا کو رسوا کرکے… اس کے قدموں میں لا بٹھایا… جی ہاں وہ امیر المؤمنین کی چہیتی بیوی بن گئی… مگر… اس نے اسے کافی نہیں سمجھا … اور نہ اسے اپنی منزل قرار دیا… وہ تو … بس اللہ تعالیٰ ہی کو راضی کرنا چاہتی تھی… چنانچہ… اسے جو کچھ ملتا گیا وہ اسے اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگاتی گئی… اور جیسے جیسے اس کے اختیارات بڑھتے گئے… اس کا دینی کام بھی بڑھتا گیا… وہ اللہ تعالیٰ کی بن گئی… تو … اللہ تعالیٰ اس کی قدر بڑھاتا گیا… اس خاتون نے دیکھا کہ اب مجھے اتنی طاقت مل چکی ہے کہ … میری زبان ہلانے سے… ہزاروں افراد حرکت میں آسکتے ہیں… اور شاہی خزانے کا منہ کھل سکتا ہے… تب اس نے عیش وعشرت کا کوئی پروگرام نہیں بنایا… اس نے اپنے نام کو مزید چمکانے کا فضول کام نہیں کیا… اس نے زبان ہلائی… اور دیکھتے ہی دیکھتے عراق سے لیکر مکہ مکرمہ اور منیٰ، عرفات تک پانی کی نہر… جاری ہوگئی… اب ہر سال… لاکھوں زائرین حرم اس پانی


سے پیاس بجھا رہے تھے اور … کعبۃ اللہ کے سامنے جھولیاں پھیلا پھیلا کر ’’زبیدہ‘‘ کے لئے دعائیں مانگ رہے تھے… اسے کہتے ہیں… موقع سے فائدہ اٹھانا… اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اس کی رضا کے لئے استعمال کرنا… اہل تاریخ بتاتے ہیں کہ … یہ نہر صدیوں تک … اللہ تعالیٰ کے مہمانوں کو سیراب کرتی رہی… زبیدہؒ کے اور بھی بہت عجیب احوال ہیں… اللہ تعالیٰ کی یہ مخلص ، محنتی… اور عقلمند بندی… عزم وہمت کی ایک تاریخ رقم کر گئی ہے… اللہ پاک اس کے درجات کو مزید بلند فرمائے… اور ہمیں بھی… کام کی ہمت، توفیق اور سلیقہ عطاء فرمائے… آج بھی ایسے بے شمار مرد اور عورتیں موجود ہیں جو … اسلام اور مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کرسکتے ہیں… ایسے افراد بھی موجود ہیں جو صرف زبان ہلادیں تو … ایک سال میں… ایک سو مساجد آباد ہوجائیں… ایسے افراد بھی ہیں جو صرف اشارہ کردیں تو… علاقوں کے علاقے جہاد کی محنت سے زرخیز ہوجائیں… ایسے افراد بھی ہیں جو … اپنی نیند میں سے دو گھنٹے کم کرکے اسے خدمت قرآن پر لگادیں تو ہزاروں زبانیں… تلاوت کرنے کا طریقہ سیکھ لیں… ایسے افراد بھی ہیں جو … اپنے نفس کی بڑائی اور سستی سے نجات پالیں تو… صدقہ جاریہ کے اونچے پہاڑ منٹوں میں کھڑے ہوجائیں… اور ایسے افراد بھی ہیں جو صرف چند الفاظ بول دیں تو ہزاروں غریبوں کے گھروں میں رزق کے برتن بھرجائیں… اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو بہت صلاحیتیں… اور بہت قوتیں عطاء فرمائی ہیں… مگر… بہت کم لوگ ایسے خوش نصیب ہوتے ہیں جو ان قوتوں… اور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں…


اب ایسے افراد کو لے لیجئے جو کسی … شرعی جماعت کے رکن ہوتے ہیں … ان پر تو اللہ تعالیٰ کی بہت نوازش… اور مہربانی ہوتی ہے… یہ لوگ اگر جماعت کی قدر کریں… امیر کی اطاعت کریں…علماء سے محبت کریں اور محنت سے کام لیں تو… اللہ پاک … پورے عالم میں ان کے کام کو پھیلا دیتا ہے… اور… انہیں ناقابل شکست قوت، شوکت، رعب… اور توفیق عطاء فرماتا ہے… یہ لوگ… جماعت کی قوت کے ذریعہ… دین کو بہت فائدہ پہنچا سکتے ہیں… اپنے لیے قیامت تک کا صدقہ جاریہ بنا سکتے ہیں… مگر اکثر ایسا نہیں ہوتا… کچھ ہی دن میں بعض لوگ تھک جاتے ہیں… بعض جماعت سے زیادہ اپنی ذات کو اہمیت دینے لگتے ہیں… اور کچھ مال اور غفلت کے فتنے میں مبتلا ہوجاتے ہیں… تب … اندر ہی اندر دوستیاں بنتی ہیں… گروپ بنتے ہیں… اپنے نفس کو سجدے کرانے کے لئے خفیہ معاہدے ہوتے ہیں… پھر … امیر کی نافرمانی…علماء کو ستانے کی شازش اور جماعت کی ناقدری ہوتی ہے … تب … ساری قوت بکھر جاتی ہے… اور وہ لوگ جن کو اللہ تعالیٰ نے… علاقوں کے علاقے روشن کرنے کی قوت دی تھی… واپس اپنی گلی میں آ بیٹھتے ہیں… تب انہیں پتہ چلتا ہے کہ… انکی ساری قوت ’’جماعت‘‘ کے زور پر تھی… اور انہوں نے… شیطان کے حکم پر… اپنی ہی قوت کو توڑا ہے… اور اپنی آخرت کو برباد کیا ہے… تب پچھتانے سے کچھ نہیں بنتا… اب انہیں چاہئے کہ سای زندگی بکری کی طرح ’’میں میں‘‘ کریں… کیونکہ اسی ’’میں‘‘ اور ’’ہم‘‘ نے ہی انہیں جماعت اور قوت سے محروم کیا… اے اللہ کے بندو… ا ور اے اللہ کی بندیو!… اللہ پاک سے ڈرو… اور غفلت، سستی اور ’’میںمیں‘‘ سے توبہ کرکے… دین کا کام کرو… کافروں کے لشکر میدانوں میں اتر آئے ہیں… فحاشی اور بے حیائی کا سیلاب سب کچھ بہا کر لے جارہا ہے… کافروں کی این جی اوز خدمت کے نام پر… ڈاکے ڈال رہی ہیں… مسلمان قرآن سے محروم ہورہے ہیں … مسلمان جہاد سے محروم ہو رہے ہیں … مسلمان دین سے محروم ہو رہے ہیں … اب سستی اور غفلت کا وقت نہیں ہے… اب تھک ہار کر بیٹھ جانے کا زمانہ نہیں ہے… اب جماعتوں کو توڑنے … اور خفیہ یاریاں کرنے کا وقت نہیں ہے… اب غیبتوں اور شرارتوں کا وقت نہیں ہے… اے باصلاحیت مسلمانو! اللہ کے لئے خود کو تولو… اور پھر اپنا سارا وزن دین کے کاموں پر خرچ کرڈالو… اگر تمہارے چلنے سے کوئی کام ہوتا ہے تو بغیر تھکے چلتے رہو… خواہ ٹانگیں ٹوٹ جائیں… اگر تمہارے بولنے سے کچھ کام ہوتا ہے تو… بولتے رہو خواہ سینہ پھٹ جائے… اگر تمہارے جاگنے سے کچھ کام ہوتا ہے تو جاگتے رہو… خواہ دماغ تھک جائے… اور سنو…| … تب … رب کریم خود استقبال فرماتا ہے… اور یاد رکھنا… بس اپنے اندر اخلاص پیدا کرو… اللہ کی ’’رضا‘‘ اللہ کی رضا… اور اللہ پاک کی رضا…


یاد رکھو! اخلاص کے راستے کا سب سے بڑا بُت ’’میں‘‘ ہے… اسے توڑ دو… اپنا نام مٹادو … اپنی قوم بھول جاؤ… اپنے علاقے کو چھوڑ دو… اخلاص کے بعد… محنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالو… اللہ پاک نے انسان کی کامیابی کیلئے… محنت کو ایک اہم ذریعہ بنایا ہے… دیکھو… اللہ پاک کا ارشاد ہے…


لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ کَبَدْ


ترجمہ: بے شک ہم نے انسان کو تکلیف میں پیدا کیا ہے۔ (البلد۴)


اس آیت کی تشریح میں حضرت مولانا احمد علی لاہوریؒ… فرماتے ہیں…


’’انسان دنیا میں آرام پانے نہیں کام کرنے آیا ہے۔‘‘

(ترجمہ حضرت لاہوری ص۹۵۰)


انسان کی قسمت میں تکلیف ہی تکلیف لکھی ہے… مگر… خوش قسمت ہیں وہ انسان جو دین کی خاطر تکلیف اٹھاتے ہیں… ایسے لوگوں کیلئے اللہ پاک راستے کھول دیتا ہے… اور وہ ان کے ساتھ ہو جاتا ہے…


والذین جاہدوا فینا لنہدینہم سبلنا وان اﷲ لمع المحسنین (العنکبوت۶۹)


ترجمہ: اور جن لوگوں نے ہمارے لیے کوشش کی ہم ان کو ضرور اپنے رستے دکھادیں گے اور اللہ تعالیٰ تو محسنین کے ساتھ ہے۔


حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے… سات چیزوں کے … آنے سے پہلے… نیک اعمال میں جلدی کرلو… تم انتظار نہیں کر رہے مگر سات چیزوں کا… (۱) سب کچھ بھلادینے والا فقرکا… (۲) سرکش بنادینے والی مالداری کا… (۳) سب کچھ بگاڑنے والی بیماری کا… (۴) عقل اور ہوش ختم کرنے والے بڑھاپے کا … (۵) اچانک موت کا… (۶) دجال کا… جن غائب چیزوں کا انتظار ہے … ان میں یہ … سب سے بڑا شر ہے… (۷) قیامت کا… اور قیامت بہت سخت… اورتلخ ہے… (ترمذی)

ہم سب کے سامنے یہ سات چیزیں ہیں… اس لیے جلدی کریں… جلدی کریں…


In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

The popular servants of Allah Almighty did a lot of work in the world. What beautiful and beautiful lives were there for these men and women. Today when we read their stories, the body starts to run with electricity. They fought so hard that they conquered areas. Now, whatever religion is done in these areas, its reward is also given to the conquerors. Now they will have fun and have a lot of fun. Think for a moment that even if they stay asleep, they will have wealth. If they kept on accumulating, kept on lying in the circles of their souls, kept on conspiring to break the Muslims all the time, "Could they have done such a high job?" These gentlemen worked so sincerely that Made it part of the "Islamic Empire" and enforced Islam there, while we could not even protect the "Islamic Emirate" and was snatched away from us that day - at last some faults, faults, mischiefs, shortcomings … And the mistake must be in us… otherwise the narcissistic infidels of that time… and the cowardly hypocrites could never have overpowered us… I wish that by thinking this… our laziness and negligence would be removed… the people of the past کی what kind of services to religion Perform; we do them If you read the situation, you start to feel dizzy. Or Allah, he was also your servant. He must also be suffering from hunger, sleep and lust. Then how did he do so many things that centuries have passed? But the world still knows him. Books… and their research is needed بعض Some of them have written so much that if we start copying it, life will pass away حض Then they would recite the Holy Qur'an very well, they would also recite dhikr in the morning and evening. تھے They used to wake up at night and pay Nawafil… They had many marriages… But still… They worked so hard اب So far… Their work is alive… And their reward is going on… Then the strange thing is That they used all their strength and power in the affairs of religion; none of them intended to turn back or stop; but they continued to increase their efforts, and by the grace of Allah. Take advantage of every opportunity… Take only a beautiful and beautiful woman سے More than a thousand years have passed… But… When a historian sits down to write history… No one can move forward without greeting this woman * If anyone writes a history of Iraq Many pages have to be written on this "woman"; if someone writes the history of the two holy shrines, he has to acknowledge the services of this woman; if someone makes a list of important deeds from all over the world, Praise has to be given. If an author collects the names of successful and purposeful people of the world, then he has to write the name of this woman in the top list. Whether it is knowledge or service to the people, intelligence or goodness, this woman is remembered in every chapter. ... Why? There are so many beautiful women in the world; and their history is not very good; most of them are mentioned under the heading of… slackness, sedition… and immorality; but ال Wife of Zubeida; she is the "successful woman" of the world who climbed every peak of happiness and courage; and crossed every gorge of religion; if she was unlucky, she would only have her beauty on her husband. She would have wasted her whole life in throwing her net, in controlling it, and gaining the upper hand over her comforts, or she would have counted the wealth all the time, and she would have left it for her children to die, but that did not happen. He gave him a good shape and a good mind, so he devoted himself to the pleasure of Allah, he did not take pride in his beauty, nor did he make it a means of gaining the world, he gave thanks, and She became the beloved wife of Amir al-mu'minin, but she did not consider him sufficient, nor did she consider him her destination. He said, "It is only Allah Almighty." She wanted to do more, so she used what she got for the work of God, and as her powers increased, so did her religious work. She became God's, so she became God's. Its value increased; this woman saw that I now had so much power that; by moving my tongue; thousands of people could be moved; and the mouth of the royal treasury could be opened; then she had no program of luxury. He did not do any futile work of further glorifying his name. He waved his tongue. And as soon as he saw it, a canal of water flowed from Iraq to Makkah and Mina, Arafat. Now every year millions of pilgrims visit this shrine. He was quenching his thirst and praying for "Zubaydah" in front of the Ka'bah with his swings spread out. It is called "taking advantage of the opportunity" and using the blessings of Allah Almighty for His pleasure. Historians say that this canal has been irrigating the guests of Allah Almighty for centuries. There are even more strange stories of Zubeida. This sincere, hardworking and wise decision of Allah Almighty has become a history of determination and courage. … May God raise his ranks even higher… And give us ہمیں Courage, strength and style of work بھی Even today there are countless men and women who can do a lot for Islam and Muslims… Even such people There are those who just shake their tongues; in a year; a hundred mosques will be inhabited; there are people who just point out that the areas of the region will be fertile with the labor of jihad; there are also people who; two hours of their sleep If you reduce it and apply it to the service of the Qur'an, then learn how to recite it in thousands of languages. There are also people who

Post a Comment