No data received from your website yet. واقعہ معراج کب، کیوں اور کیسے؟؟؟


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

واقعہ معراج کب کیوں اور کیسے؟؟؟ 

واقعہ معراج نبی کریم ﷺ کو دیئے گئے ان عظیم معجزات میں سے ہے جس کا تذکرہ قرآن نے کیا ہے اور اللہ رب العزت نے جسے اپنی نشانی قرار دیتے ہوئے فرمایا:

 Surat No 17 : سورة بنی اسراءیل - Ayat No 1 

سُبۡحٰنَ الَّذِیۡۤ  اَسۡرٰی بِعَبۡدِہٖ لَیۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ  اِلَی الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِیۡ بٰرَکۡنَا حَوۡلَہٗ  لِنُرِیَہٗ مِنۡ اٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہٗ  ہُوَ  السَّمِیۡعُ  الۡبَصِیۡرُ ﴿۱﴾

 پاک ہے  وہ اللہ تعالٰی جو اپنے بندے  کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے  رکھی ہے اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں  یقیناً اللہ تعالٰی  ہی خوب سننے دیکھنے والا ہے ۔  

یہ معراج آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کب کرایا گیا اس کی متعین تاریخ کسی صحیح حدیث میں مذکور نہیں ہے۔ ۲۲ رجب کی تاریخ جو لوگوں میں مشہور ہے کہ اس تاریخ کو نبی کریم ﷺ کو معراج ہوا، اور لوگ اس رات کو شب معراج کے طور پر مناتےہیں،بے دلیل اور بے سند ہونے کی وجہ سے فضول اور بدعت ہے۔ 

سوال یہ ہے کہ اتنے اہم واقعے کی تاریخ صحابہ نے کیوں محفوط نہیں رکھی جبکہ وہ نبی کریم ﷺ کے حوالے سے ایک ایک بات کو ہمیشہ کے لئے اپنے ذہنوں میں نقش کر لیتے ہیں۔ کیونکہ اللہ اور اس کے رسول کی نظر میں اہم یہ نہیں ہے کہ یہ کس تاریخ اور کس مہینے کو پیش آیا بلکہ اہم یہ ہے کہ یہ اسراء اور معراج کیوں اور کس پس  منظر میں پیش آیا۔ آیئے سب سے پہلے ہم اس عظیم سفر اسراء اور معراج کی تفصیل کو صحیح احادیث کی روشنی میں دیکھتے ہیں۔

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے گھر کی چھت کھول دی گئی، اس وقت میں مکہ میں تھا۔ پھر جبرائیل علیہ السلام اترے اور انہوں نے میرا سینہ چاک کیا۔ پھر اسے زمزم کے پانی سے دھویا۔ پھر ایک سونے کا طشت لائے جو حکمت اور ایمان سے بھرا ہوا تھا۔ اس کو میرے سینے میں رکھ دیا، پھر سینے کو جوڑ دیا، پھر میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے آسمان کی طرف لے کر چلے۔ جب میں پہلے آسمان پر پہنچا تو جبرائیل علیہ السلام نے آسمان کے داروغہ سے کہا کھولو۔ اس نے پوچھا، آپ کون ہیں؟ جواب دیا کہ جبرائیل، پھر انہوں نے پوچھا کیا آپ کے ساتھ کوئی اور بھی ہے؟ جواب دیا، ہاں میرے ساتھ محمد  (  صلی اللہ علیہ وسلم  )  ہیں۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا ان کے بلانے کے لیے آپ کو بھیجا گیا تھا؟ کہا، جی ہاں! پھر جب انہوں نے دروازہ کھولا تو ہم پہلے آسمان پر چڑھ گئے، وہاں ہم نے ایک شخص کو بیٹھے ہوئے دیکھا۔ ان کے داہنی طرف کچھ لوگوں کے جھنڈ تھے اور کچھ جھنڈ بائیں طرف تھے۔ جب وہ اپنی داہنی طرف دیکھتے تو مسکرا دیتے اور جب بائیں طرف نظر کرتے تو روتے۔ انہوں نے مجھے دیکھ کر فرمایا، آؤ اچھے آئے ہو۔ صالح نبی اور صالح بیٹے! میں نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا یہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ آدم علیہ السلام ہیں اور ان کے دائیں بائیں جو جھنڈ ہیں یہ ان کے بیٹوں کی روحیں ہیں۔ جو جھنڈ دائیں طرف ہیں وہ جنتی ہیں اور بائیں طرف کے جھنڈ دوزخی روحیں ہیں۔ اس لیے جب وہ اپنے دائیں طرف دیکھتے ہیں تو خوشی سے مسکراتے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں تو  ( رنج سے )  روتے ہیں۔ پھر جبرائیل مجھے لے کر دوسرے آسمان تک پہنچے اور اس کے داروغہ سے کہا کہ کھولو۔ اس آسمان کے داروغہ نے بھی پہلے کی طرح پوچھا پھر کھول دیا۔ انس نے کہا کہ ابوذر نے ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آسمان پر آدم، ادریس، موسیٰ، عیسیٰ اور ابراہیم علیہم السلام کو موجود پایا۔ اور ابوذر رضی اللہ عنہ نے ہر ایک کا ٹھکانہ نہیں بیان کیا۔ البتہ اتنا بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آدم کو پہلے آسمان پر پایا اور ابراہیم علیہ السلام کو چھٹے آسمان پر۔ انس نے بیان کیا کہ جب جبرائیل علیہ السلام نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادریس علیہ السلام پر گزرے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بھائی۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ جواب دیا کہ یہ ادریس علیہ السلام ہیں۔ پھر موسیٰ علیہ السلام تک پہنچا تو انہوں نے فرمایا آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بھائی۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ موسیٰ علیہ السلام ہیں۔ پھر میں عیسیٰ علیہ السلام تک پہنچا، انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بھائی۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ عیسیٰ علیہ السلام ہیں۔ پھر میں ابراہیم علیہ السلام تک پہنچا۔ انہوں نے فرمایا آؤ اچھے آئے ہو صالح نبی اور صالح بیٹے۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ جبرائیل علیہ السلام نے بتایا کہ یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھے ابوبکر بن حزم نے خبر دی کہ عبداللہ بن عباس اور ابوحبۃ الانصاری رضی اللہ عنہم کہا کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر مجھے جبرائیل علیہ السلام لے کر چڑھے، اب میں اس بلند مقام تک پہنچ گیا جہاں میں نے قلم کی آواز سنی  ( جو لکھنے والے فرشتوں کی قلموں کی آواز تھی )  ابن حزم نے  ( اپنے شیخ سے )  اور انس بن مالک نے ابوذر رضی اللہ عنہ سے نقل کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ پس اللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس وقت کی نمازیں فرض کیں۔ میں یہ حکم لے کر واپس لوٹا۔ جب موسیٰ علیہ السلام تک پہنچا تو انہوں نے پوچھا کہ آپ کی امت پر اللہ نے کیا فرض کیا ہے؟ میں نے کہا کہ پچاس وقت کی نمازیں فرض کی ہیں۔ انہوں نے فرمایا آپ واپس اپنے رب کی بارگاہ میں جائیے۔ کیونکہ آپ کی امت اتنی نمازوں کو ادا کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ہے۔ میں واپس بارگاہ رب العزت میں گیا تو اللہ نے اس میں سے ایک حصہ کم کر دیا، پھر موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا اور کہا کہ ایک حصہ کم کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ دوبارہ جائیے کیونکہ آپ کی امت میں اس کے برداشت کی بھی طاقت نہیں ہے۔ پھر میں بارگاہ رب العزت میں حاضر ہوا۔ پھر ایک حصہ کم ہوا۔ جب موسیٰ علیہ السلام کے پاس پہنچا تو انہوں نے فرمایا کہ اپنے رب کی بارگاہ میں پھر جائیے، کیونکہ آپ کی امت اس کو بھی برداشت نہ کر سکے گی، پھر میں باربار آیا گیا پس اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ یہ نمازیں  ( عمل میں )  پانچ ہیں اور  ( ثواب میں )  پچاس  ( کے برابر )  ہیں۔ میری بات بدلی نہیں جاتی۔ اب میں موسیٰ علیہ السلام کے پاس آیا تو انہوں نے پھر کہا کہ اپنے رب کے پاس جائیے۔ لیکن میں نے کہا مجھے اب اپنے رب سے شرم آتی ہے۔ پھر جبرائیل مجھے سدرۃ المنتہیٰ تک لے گئے جسے کئی طرح کے رنگوں نے ڈھانک رکھا تھا۔ جن کے متعلق مجھے معلوم نہیں ہوا کہ وہ کیا ہیں۔ اس کے بعد مجھے جنت میں لے جایا گیا، میں نے دیکھا کہ اس میں موتیوں کے ہار ہیں اور اس کی مٹی مشک کی ہے۔

جاری ہے 

(صحیح بخاری:حدیث نمبر 349، 3207، 3887، 3234، 3299،3393۔صحیح مسلم حدیث نمبر 164، 412، 419، 6157


In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

When, why and how the event of Ascension ???

The event of Ascension is one of the great miracles given to the Holy Prophet which is mentioned in the Qur'an and which Allah, the Exalted, declared as His sign:

Surat No 17: Surah Bani Isra'il - Ayat No 1

Sbhn Ali Masjid al-Aqsa mosque from illadhi into effect babdh Lila illadhi dredge volume from hulh lnryh be furnished alsmya albsyr )1

Glory be to God, Who took His servant by night from the Sacred Mosque to the Al-Aqsa Mosque, around which We have blessed, so that We may show him some of Our signs. Surely, Allًh is All-Hearing, All-Seeing. Is .

The exact date of this ascension is not mentioned in any authentic hadith. تاریخ The history of Rajab, which is well-known among the people that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) ascended on this date, and people celebrate this night as the night of Ascension, is futile and heresy because it is unreasonable and unauthentic.

The question is why the Companions did not preserve the history of such an important event when they have imprinted in their minds one thing after another with reference to the Holy Prophet. Because in the eyes of Allah and His Messenger, it is not important what date and month it took place, but it is important why and in what background it took place. Let us first look at the details of this great journey of Isra and Me'raj in the light of authentic hadiths.

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: The roof of my house was opened. I was in Makkah at that time. Then Gabriel came down and he tore my chest. Then he washed it with Zamzam water. Then he brought a golden tray full of wisdom and faith. He placed it on my chest, then folded his chest, then took my hand and led me to heaven. When I first reached the sky, Gabriel said to the keeper of the sky, "Open it." He asked, "Who are you?" Gabriel replied, then he asked, "Is there anyone else with you?" He replied, "Yes, Muhammad (peace be upon him) is with me." He asked, "Were you sent to call them?" Said, yes! Then when they opened the door, we first ascended to heaven, where we saw a man sitting. To their right were some crowds, and to their left. He would smile when he looked to his right and cry when he looked to his left. He looked at me and said, "Come on, come on." Righteous Prophet and righteous son! I asked Gabriel who they were. He said that these are Adam (peace be upon him) and the flocks to his right and left are the souls of his sons. The flocks on the right are heavenly and the flocks on the left are hellish souls. So when they look to their right, they smile with joy, and when they look to their left, they weep. Then Gabriel took me to another heaven and said to his keeper, "Open it." The keeper of this sky also asked as before and then opened it. Anas said that Abu Dharr mentioned that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) found Adam, Idris, Moses, Isa and Ibraaheem (peace and blessings of Allaah be upon them) in heaven. And Abu Dharr did not mention the whereabouts of each of them. However, he stated that the Holy Prophet (sws) found Adam in the first heaven and Ibrahim (sws) in the sixth heaven. Anas narrated that when Gabriel (peace be upon him) passed by Idris (peace be upon him) with the Holy Prophet (peace be upon him). So he said, "Come, goodbye, good prophet and good brother." I asked who are these? He replied that it was Idris. Then he came to Musa (Moses) and he said: Come, you are a good prophet and a good brother. I asked who are these? Gabriel (peace be upon him) said that it is Moses (peace be upon him). Then I came to Isa (as) and he said, 'Come, good Prophet and good brother.' I asked who are they? Gabriel said that it was Jesus. Then I came to Abraham. He said, "Welcome, good prophet and good son." I asked who are they? Gabriel (peace be upon him) said that it was Ibrahim (peace be upon him). Ibn Shahab said: I was informed by Abu Bakr ibn Hazm that Abdullah ibn Abbas and Abu Habat al-Ansari used to say that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Then take me with Gabriel (peace and blessings of Allaah be upon him). Arrived where I heard the sound of the pen (which was the sound of the pens of the writing angels) Ibn Hazm (from his Shaykh) and Anas ibn Malik narrated from Abu Dharr that the Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: So Allah Almighty imposed fifty prayers on my ummah. I returned with this order. When he reached Moses, he asked, "What has Allah imposed on your ummah?" I said that fifty daily prayers are obligatory. He said: Go back to your Lord. Because your ummah does not have the strength to perform so many prayers. I went back to the Lord of Glory, then Allah reduced a part of it, then came to Moses and said that a part has been reduced, he said go again because in your ummah his There is no endurance. Then I came to the Lord of Glory. Then a part decreased. When he came to Moses, he said, "Go back to your Lord, for your people will not be able to bear it." Then I came again and again, so Allah said, "These are the prayers." There are five and (in reward) fifty (equal). My words do not change. So I came to Musa (Moses) and he said: Go to your Lord. But I said, I am ashamed of my Lord. Then Gabriel took me to Sidra Al-Muntaha which was covered with various colors. I don't know what they are. After that I was taken to heaven, I saw that there were pearl necklaces in it and its dust was musk.

to be continued

(Sahih Bukhari: Hadith No. 349, 3207, 3887, 3234, 3299, 3393. Sahih Muslim Hadith No. 164, 412, 419, 6157).

1 تبصرے

  1. Play Baccarat at William Hill in Dublin, Ireland - NORFIRE
    룰렛 돌리기 casinos › sports 더킹카지노 회원가입 더킹카지노 도메인 › casinos › sports If you're looking for 바카라 사이트 승리바카라 a high rollers paradise then William Hill 메리트 카지노 가입 쿠폰 is the choice. The casino offers a superb variety of table games, slots, and live casino games. Read on.

    جواب دیںحذف کریں

ایک تبصرہ شائع کریں