No data received from your website yet. اولاد کی تربیت قسط نمبر 2


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’سب سے گھٹیا انسان وہ ہے جو دوسرے کی توہین کرے‘‘۔ بچوں کی تربیت میں سب سے اہم چیز یہ ہے کہ جب تک بچے کو چھوٹے بڑے کا امتیاز نہ ہوجائے اس وقت تک اس کو آپ کہ کر مخاطب کریں۔ چند سال میں بچے کی عادت راسخ ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ بچے کے سامنے کوئی غلط بات نہ کی جائے اور ایسی گفتگو سے بھی اجتناب کیا جائے جس سے انہیں جھوٹ اور غیبت کی عادت پڑے۔ ہر بات پر انہیں غصہ کرنا نہ سکھائیں، صحت مند بچے کے لئے عزت نفس ایک ایسا ہتھیار ہے جو اس کےلئے دنیا کےتمام مسائل میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور جو بچے اپنی عزت نفس کے حوالے سے اچھا محسوس کرتے ہیں وہ زندگی کے چیلنجز کا بہتر انداز میں جواب دے سکتے ہیں۔ یہ بچے حقیقت پسند ہوتے ہیں، بحیثیت ایک ماں کو مضبوط قوتِ ارادی کا حامل ہونا چاہئے۔ اچھی عادت اور عزت نفس کا مالک ہونا چاہئے، تاکہ بچے ماں کو اپنا رول ماڈل بنائیں کیونکہ ماں کی شفقت و محبت بچے میں خود اعتمادی بڑھانے میں اہم کردار اداکرتی ہے۔ بچے سے اچھی باتیں کریں کہ تم بہت بہادر ہو اور بہت ذہین ہو۔ ہمیں آپ پر بڑا فخر ہے۔ موقع محل کے مطابق فوراً بچے کی تعریف کریں۔ اس سے بچے میں خود اعتمادی بڑھتی ہے۔ آئندہ اور اچھا کام کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہی کوشش اسے اچھا انسان بننے میں مدد گار ثابت ہو گی۔ کسی دانشور کا قول ہے کہ بچے کا ذہن ایک ایسی خوبصورت سلیٹ کی مانند ہے جسے دنیا کی ہر شے خوبصورت دکھائی دیتی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ دنیا کی سب رنگینیاں اسی پر لکھ دی جائیں۔ اقوام متحدہ نے بھی بچوں کے حقوق کی پاسداری کے لئے ایک قانون ترتیب دیا ہے جن کے چند اہم نکات درج ذیل ہیں:

والدین پر اپنے بچوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو اچھی زندگی کے لئے انہیں خوراک کپڑے اور زندگی کی دوسری مہیا کریں۔ والدین پر یہ ذمہ داری کالج کی تعلیم مکمل ہونے تک ہے۔

لڑکوں کو لڑکیوں پر ترجیح دینا گناہ عظیم ہے

اولاد اللہ تعالیٰ کی جانب سے بیش بہا نعمت اور قیمتی تحفہ ہے،خواہ لڑکا ہو یا لڑکی۔اسلامی تعلیمات کی رو سے بچوں پر رحم وشفقت کے معاملہ میں مذکر ومؤنث میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ جو والدین لڑکوں کے بہ نسبت لڑکیوں سے امتیازی سلوک کرتے ہیں، وہ جاہلیت کی پرانی برائی میں مبتلا ہیں، اس طرح سے سوچنے والے والدین دنیاوی اعتبارسے بھی مبغوض ہیں ؛ بلکہ دینی اعتبار سے تو اس پر سخت وعید یں وارد ہوئی ہیں۔ لڑکی کو کمتر سمجھنے والا درحقیقت اللہ تعالیٰ کے اس فیصلے سے ناخوشی کا اظہار کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اُسے لڑکی دے کر کیا ہے، ایسے آدمی کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ تو کیا پوری دنیا بھی مل کراللہ تعالیٰ کے اس اٹل فیصلہ کو تبدیل نہیں کر سکتے ہیں ۔یہ درحقیقت زمانہٴ جاہلیت کی فرسودہ اورقبیح سوچ ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے رحمة للعالمین  صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین اور تربیت کرنے والوں کو لڑکیوں کے ساتھ اچھے برتاؤاوران کی ضروریات کا خیال رکھنے کی باربار نصیحت کی۔

اولاد کے درمیان برابری اور عدل

ابوداؤد شریف میں حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے:

”قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: اعدلوا بین أبنائکم اعدلوا بین أبنائکم اعدلوا بین أبنائکم“․(ابوداؤد،جلد:۲،ص:۱۴۴)

ترجمہ:”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنی اولاد کے درمیان برابری کرو، اپنی اولاد کے درمیان برابری کرو،اپنی اولاد کے درمیان برابری کرو“۔

مطلب یہ ہے کہ ظاہری تقسیم کے اعتبار سے سب بچوں میں برابری کرنی چاہیے؛کیونکہ اگر برابری نہ ہو تو بچوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔ہاں! فطری طور پر کسی بچے سے دلی طور پر زیادہ محبت ہو تواس پر کوئی پکڑ نہیں؛بشرطیکہ ظاہری طور پر برابری رکھے۔ حدیث میں تین بارمکرر برابری کی تاکیدآئی ہے جو اس کے واجب ہونے پر دلالت کرتی ہے، یعنی اولاد کے درمیان برابری کرنا واجب ہے، اور برابری نہ کرنا عدل کے خلاف شمار ہوگا۔اور اس کا خیال نہ رکھنا اولاد میں احساسِ کمتری اور باغیانہ سوچ کی پیدائش کا سبب ہے، جس کے بعد بھیانک نتائج سامنے آتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ  تمام والدین کو اپنی اولاد سے متعلق ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے

سب سے اہم اور ضروری بات یہ ہے کہ وہ والدین جو اپنی اولاد کو صرف عصری علوم کے حوالے کردیتے ہیں ،ان کی دینی تعلیم وتربیت کی طرف یا تو بالکل توجہ نہیں کرتے یا معمولی سی توجہ کو کافی اور مفیدِ مطلب سمجھ بیٹھتے ہیں۔ ان کی ذمہ داری ہے کہ جس طرح عصری علوم پر خاطر خواہ محنت کو ضروری سمجھیں اتناہی یا اس سے زیادہ بنیادی دینی تعلیم یعنی عقائد و اعمال ، معاشرت و اخلاق ،معاملات و آداب سے متعلق ضروری امور ان کے قلب ودماغ میں راسخ کریں؛تاکہ فتنوں کے اس دور میں الحاد وارتداد کی کوئی لپیٹ انہیں متاع ایمان سے محروم نہ کر دے ۔

2:وہ والدین جو اپنی اولاد کو صرف دینی تعلیم کے لیے وقف کردیتے ہیں اور انہیں دانستہ یا نادانستہ طور پر بنیادی عصری تعلیم سے بھی نابلد رکھتے ہیں۔ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ بدلتے حالات کے پیش نظر بہ قدر ضرورت عصری علوم سے واقف کرانے کا اہتمام کریں ؛تاکہ مستقبل میں ان کی اولاد کسی بھی موقع پر دوسروں کی محتاج نہ رہے۔

3:وہ والدین جواپنی اولاد کو عصری اور دینی علوم سے وافر حصہ عطاکرتے ہیں اور اسلامی تربیت کے ذریعہ ان کواچھی طرح آراستہ وپیراستہ کرتے ہیں۔وہ قابل صد مبارک باد ہیں ،انہیں اپنے اس نظام کو فروغ دینے اور خاندان وقبیلے کے دوسرے سرپرستوں تک پہنچانے کی فکر کرنی چاہیے ۔

4:وہ والدین جو معاشی مجبوری یا دیگرمعقول و نامعقول اسباب کی بناء پر اولاد کے روشن مستقبل کا سودا کرتے ہیں اور انہیں اپنے ہی کسی پیشہ سے وابستہ کردیتے ہیں۔انہیں کے ساتھ اس بات پر غور کرنا کہ ان کا یہ عمل اولاد کے مستقبل کے لیے سم قاتل اور زہر ہلاہل سے کم نہیں ،اس لیے بنیادی طور پرانہیں اس سے توبہ کونا چاہئے اور آج کے اس دور میں بہت سارے فری کوس چلانے والوں سے مدد لینی چاہیے اللہ تعالٰی ہم سب کو صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین

In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

Hazrat Ali Al-Murtada (RA) said: "The worst person is the one who insults others." The most important thing in training children is to address them as long as the child is not discriminated against. In a few years, the child's habit will become established. In addition, no wrong words should be said in front of the child and such conversation should be avoided which will make them accustomed to lying and backbiting. Don't teach them to be angry about everything, self-esteem is a weapon for a healthy child that helps him in all the problems of the world and children who feel good about their self-esteem are better at life's challenges. Can answer in style. These children are realistic, as a mother must have strong willpower. The child should have good habits and self-respect, so that the child can make the mother his role model because the mother's compassion and love plays an important role in boosting the child's self-confidence. Tell your child that you are very brave and very intelligent. We are very proud of you. Appreciate the child immediately according to the occasion. This increases the child's self-confidence. Will try to do better next time. This effort will help him to become a good person. Some scholars say that the child's mind is like a beautiful slate that makes everything in the world look beautiful and he wants all the colors of the world to be written on it. The United Nations has also enacted a law to protect the rights of the child, some of which are as follows:

Parents have a responsibility to provide their children with food, clothing and other necessities for a better life. This responsibility is on the parents until they complete their college education.

It is a great sin to give preference to boys over girls

Children are a precious blessing and a precious gift from God Almighty, whether it is a boy or a girl. Parents who discriminate against girls over boys are suffering from the old evil of ignorance. Parents who think this way are also worldly-minded. On the contrary, from the religious point of view, strict promises have been made on it. The one who considers a girl inferior is in fact expressing displeasure with the decision of Allah Almighty which He has given him as a girl. This is in fact an outdated and ugly thought of the age of ignorance, to which the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) repeatedly advised parents and trainers to treat girls well and take care of their needs.

Equality and justice between children

There is a hadith of Hazrat Nu'man bin Bashir in Abu Dawud Sharif:

The Messenger of Allah, may Allah bless him and grant him peace, said:

Translation: The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Equate your children, be equal to your children, be equal to your children.

This means that all children should be treated equally in terms of physical distribution; because if there is no equality then children are heartbroken. Yes! If there is a natural love for a child, then there is no grip on it; provided it is outwardly equal. The hadeeth emphasizes equality three times, which indicates that it is obligatory, that is, it is obligatory to have equality among the children, and not to be equal would be considered against justice. Is the cause of the birth of, after which terrible consequences come to light. May Allah Almighty help all parents to fulfill their responsibilities towards their children in the best possible way

The most important and necessary thing is that the parents who give their children only to modern sciences, either do not pay any attention to their religious education and training or consider the slightest attention as sufficient and useful meaning. It is their responsibility to inculcate in their hearts and minds as much or more basic religious education as they deem necessary in the field of modern sciences, ie, beliefs and deeds, society and morals, affairs and manners. In this age of tribulations, no wrap of atheism and apostasy should deprive them of the gift of faith.

2: Parents who dedicate their children only to religious education and knowingly or unknowingly keep them ignorant of even basic modern education. It is their responsibility to provide them with much needed modern knowledge in view of the changing circumstances. Make arrangements to introduce; so that in the future their children will not be in need of others at any time.

3: Parents who give their children an abundance of modern and religious knowledge and equip them well through Islamic training. Congratulations to them, to them for promoting this system and to other guardians of the family and tribe. Should worry about delivery.

4: Parents who, due to financial constraints or other reasonable and irrational reasons, bargain for the bright future of their children and associate them with some of their own profession. Sim is not less than a killer and poison is halal, so basically they should not repent from it and in this day and age they should seek help from many free curses. May Allah grant us all the right understanding. Amen.




 

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں