No data received from your website yet. والدین کے ساتھ حسنِ سلوک قسط نمبر 6


بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اللہ تعالٰی نے تمام انسانوں کو والدین کے حقوق بتائے ہیں اور ساتھ ہی ان کی نافرمانی سے بچنے کی تاکیدفرمائی ہے، آقا نامدار احمد مجتبٰی محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی والدین کی نافرمانی سے منع فرمایا ہے حدیث نبوی صل اللہ علیہ وسلم سے اس بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں. 

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کبیرہ گناہوں کے متعلق پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کی جان لینا اور جھوٹی گواہی دینا۔“ اس روایت کی متابعت غندر، ابوعامر، بہز اور عبدالصمد نے شعبہ سے کی ہے۔ 

صحیح بخاری حدیث نمبر 2653

دوسری حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا، 

 میں تم لوگوں کو سب سے بڑے گناہ نہ بتاؤں؟ تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طرح فرمایا۔ صحابہ نے عرض کیا، ہاں یا رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اللہ کا کسی کو شریک ٹھہرانا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت تک ٹیک لگائے ہوئے تھے لیکن اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے بیٹھ گئے اور فرمایا، ہاں اور جھوٹی گواہی بھی۔ انہوں نے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جملے کو اتنی مرتبہ دہرایا کہ ہم کہنے لگے کاش! آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو جاتے۔ اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، ان سے جریری نے بیان کیا، اور ان سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا۔ 

2654صحیح بخاری

تیسری حدیث میں آقا نے فرمایا 

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے تم پر ماں کی نافرمانی حرام قرار دی ہے اور  ( والدین کے حقوق )  نہ دینا اور ناحق ان سے مطالبات کرنا بھی حرام قرار دیا ہے، لڑکیوں کو زندہ دفن کرنا  ( بھی حرام قرار دیا ہے )  اور «قيل وقال»  ( فضول باتیں )  کثرت سوال اور مال کی بربادی کو بھی ناپسند کیا ہے۔ 

 صحیح بخاری 5975

چوتھی حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا 

 نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بڑے سے بڑا گناہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا ہے اور ماں باپ کو ستانا  ( ان کی نافرمانی کرنا )  اور جھوٹی گواہی دینا، جھوٹی گواہی دینا، تین بار یہی فرمایا یا یوں فرمایا اور جھوٹ بولنا برابر باربار آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہی فرماتے رہے یہاں تک کہ ہم نے آرزو کی کہ کاش آپ خاموش ہو جاتے۔ 

6919صحیح ب

In the name of God, Most Gracious, Most Merciful

Allah Almighty has informed all human beings about the rights of their parents and at the same time has urged them to avoid disobedience. Let's try to understand.

When the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) was asked about major sins, he said, “Associating partners with Allaah, disobeying one's parents, killing someone, and bearing false witness.” Ghandar, Abu Aamir, Behz and Abdul Samad have done it from the department.

Sahih Bukhari Hadith No. 2653

In another hadith, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

Shall I not tell you the greatest sins? The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said the same thing three times. The companions replied, "Yes, O Messenger!" The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, 'Associating partners with Allaah, disobeying one's parents.' Also He narrated that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) repeated this sentence so many times that we said, “I wish! He would have been silent. Isma'il ibn Ibrahim narrated, Jariri narrated from him, and 'Abd al-Rahman narrated from him.

2654 Sahih Bukhari

In the third hadith, the master said:

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Allaah has made it haraam for you to disobey your mother, and it is haraam not to give (the rights of parents) and to make unjust demands on them, and it is haraam to bury girls alive. He also disliked the questioning and the waste of wealth.

Sahih Bukhari 5975

In the fourth hadith, the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: The greatest sin is to associate partners with Allaah and to persecute one's parents (to disobey them) and to bear false witness, to bear false witness, to say the same thing three times or to say it and to lie. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) kept saying the same thing over and over again until we wished that he would have remained silent.

6919 Sahih Bukhari

4 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں